Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عدالتی اصلاحات ہر صورت لائیں گے اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

      کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ میں ہر صورت اصلاحات لائیں گے ہم میثاق جمہوریت کے وعدوں پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں ہاری کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس)، مزدور کارڈ کے بعد آج ہم ہاری کارڈ کا افتتاح کررہے ہیں، پیپلز پارٹی چھوٹے کسانوں اور ہاری کے لیے کام کررہی ہے، پی پی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے جب پہلی بار صدر کی ذمہ دار سنبھالی تو ملک کو بڑی سطح پر زرعی نقصان پہنچایا جاچکا تھا، باہر سے غذائی اشیا منگائی جارہی تھیں اور یہاں کے کسان تباہ ہوچکے تھے، آصف زرداری نے فیصلہ کیا کہ کسانوں سے فصلیں خریدی جائیں گی تاکہ کسانوں کا فائدہ ہو یہی فیصلہ ازیں بے نظیر شہید نے بھی کیا تھا۔

    ہم پر دباؤ ہے کہ ہم زرعی شعبے کو ڈی ریگولیٹ کریں، زرعی شعبے کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے یہ واحد راستہ ہے ملکی ترقی کا، ضروری ہے کہ ڈی ریگولیٹ کے بجائے ریگولیٹ کریں، وقت کی ضرورت ہے کہ کسان کا ٹیوب ویل ڈیزل یا پیٹرول کے بجائے سولر پینل پر چلے، انہیں بیج اچھا ملے، ایک طرف ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا ہے دوسری طرف کسان کی مدد کرنی ہے۔

    سیاسی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بلاول کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا وعدہ تھا کہ چارٹر آف ڈیمو کریسی پر عمل کیا جائے، ہم نے شہید بی بی کے کئی وعدے پورے کیے تاہم جو وعدے ادھورے رہ گئے کیا ہم انہیں بھول جائیں؟ کیا ہم مخالفین کی یہ بات مان لیں کہ ایک شخص جیل میں بیٹھا نہیں کررہا ہے تو نہیں اس کا دل نہیں کررہا اس کا موڈ نہیں تو اس بات پر ہم اپنی قائد کا وعدہ بھول جائیں، ہمیں بی بی کا وعدہ نبھانا ہے پاکستان بچانا ہے عدلیہ میں اصلاحات لائیں گے ہم میثاق جمہوریت کے وعدوں پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام سے پوچھتا ہوں کہ وہ ملک کی عدلیہ کے نظام سے مطئمن ہیں یا نہیں؟ مطمئن ہیں تو کوئی بات نہیں اگر مطمئن نہیں تو بی بی نے ان مسائل کا حل بتایا ہے، اگر انصاف چاہیے تو بے نظیر شہید بتاچکی کہ تمام صوبوں کو عدلیہ میں برابر نمائندگی دی جائے اور ایک مخصوص عدالت قائم کی جائے جس کا کام صرف آئینی معاملات اور جمہوریت کو تحفظ دینا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ بے نظیر نے اسی منشور پر عمل درآمد میں جان دی تو جو لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں پیچھے ہٹوں تو میں انہیں کہتا ہوں کہ تم پیچھے ہٹ جاؤ، عدلیہ نے 90 کی دہائی میں بے نظیر کے ساتھ کیا کیا نہیں کیا، میں عدلیہ کو بہت اچھی طریقے سے جانتا ہوں، عدلی نے کیا کیا؟ مشرف کو تحفظ دیا، جو عدالت آئین کی محافظ ہے وہی عدالت ایک جنرل کو اجازت دیتی ہے کہ وہ اپنی مرضی کا آئین بنائے اور ہم کہیں مائی لارڈ؟

    چیئرمین پی پی نے کہا کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا کہ ہم برابری نہ لے سکیں، چوہدری افتخار نے ایسا نظام وضع کیا کہ کسی کو انصاف نہیں ملا ہاں جج کو مل جاتا ہے، سکھر جیل میں ہماری عورتیں بند کی گئیںِ، ہمارے والدین کو جیل میں رکھا گیا، ہمارے مقدمات سکھر سے اسلام آباد منتقل کردیے گئے اور آپ کہتے ہیں ہم کہیں مائی لارڈ۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا طریقہ مفاہمت کی سیاست کا ہے تو یہ سمجھتے ہیں ہم ہر ظلم بھول گئے؟ ہم حساب لیتے ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ وقت آئے گا جب ہر ظلم کا جواب دینا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں جلسہ کریں گے عوام کو دعوت ہے کہ ہمیں شرکت کریں وہاں ہم سب مل کر عدالتی اصلاحات کا مطالبہ کریں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

      پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

      پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.