تازہ تر ین

جعلی رسید کیس؛عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی

جعلی رسید کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج جعلی رسید  کے کیس میں ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکا کی رخصت کے باعث درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا ۔

گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ بانی پی ٹی آئی کے دیگر مقدمات کی ضمانتوں پر بحث ہونا تھی ۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے ان کے وکلا نے ڈیوٹی جج کے پاس حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کر دی، وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی پر بے شمار مقدمات درج ہیں،ان میں ضمانتیں کروانی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ  17 دسمبر کو سنایا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain