Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد

    By Khabrain Newsدسمبر 21, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ منسوخی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

    جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2رکنی آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا اور  آئینی بینچ نے طالبہ کی داخلہ منسوخی کیخلاف درخواست مسترد کردی۔

    عدالت نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کو درخواستگزار طالبہ کی داخلہ فیس واپس کرنے کا حکم دیدیا۔

    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواستگزار کے لیے یہ معاملہ کافی پریشان کن ہے۔ درخواستگزار کا ڈاکٹر بننے کا خواب تھا جو موجودہ صورتحال میں خطرے میں ہے۔ انفرادی طور پر ہم سب کو درخواستگزار سے ہمدردی ہے، لیکن بطور جج ہم قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔

    عدالت نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج کی پرنسپل اور پی ایم ڈی سی کو بھی معاونت کے لیے طلب کیا۔ عدالت نے کوشش کی کہ معاملہ قانونی دائرے میں فریقین کی معاونت سے حل ہوسکے، لیکن ایسا نا ہوسکا۔ بہت سے طلبا کا ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنا اور ڈاکٹر بننا خواب ہوتا ہے۔ پی ایم ڈی سی محدود تعداد میں نشستیں آلاٹ کرنے کی پابند ہے۔

    فیصلے کے مطابق عدالت پی ایم ڈی سی کو داخلے کا کوٹہ بڑھانے کی ہدایت جاری نہیں کرسکتی۔ ایسا کرنے کی صورت میں ایک روایت قائم ہو جائے گی جس کے منفی نتائج ہوں گے۔ طالبہ کے پاس صرف دوسرے طالبعلم سے سیٹ تبدیل کرنے کا ہی آپشن بچتا ہے۔ داخلہ قوانین میں واضح ہے کہ پی ایم ڈی سی کے پورٹل بند ہونے سے قبل داخلے عبوری ہوتے ہیں۔ بظاہر طالبہ کے اقدام میں بھی بدنیتی ہوسکتی ہے۔

    تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبہ کو اصل تعلیمی ادارے میں واپسی کے مشورے کے باوجود جلد بازی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرکے حکم امتناع حاصل کیا گیا۔ یہ ذمہ داری ججز پر بھی عائد ہوتی ہے جو درخواست پر فوری فیصلہ نا کرسکے، فیصلہ امتحانات سے چند روز قبل کیا گیا۔

    عدالت مانتی ہے کہ 31 مارچ تک داخلہ عبوری بنیاد پر تھا۔ اسی دوران میرٹ لسٹ پر موجود طالبعلم کے دستاویز کی تصدیق ہوگئی۔ داخلے کے تنازع میں غلطی طالبہ یا میڈیکل کالج کی نہیں، مختیار کار کی تھی۔ درخواستگزار چاہے تو کے ایم ڈی سی کے شعبہ بی ڈی ایس میں اپنا اصل داخلہ واپس لے سکتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ طالبہ کی اصل نشست تاحال خالی ہو۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      چیف جسٹس کی بار نمائندگان سے نشست’ ڈیجیٹل عدالتی اصلاحات پر بریفنگ

      مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پی آئی اے کا ریاض کیلئے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.