Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور سفاری زو کے بعد چڑیا گھر بھی نیلام کردیا گیا

    By Khabrain Newsدسمبر 28, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور سفاری زو کے بعد لاہور چڑیا گھر بھی نیلام کردیا گیا۔ پارکنگ اوراینٹری ٹکٹ سمیت مختلف سہولتوں کی فراہمی کا ٹھیکہ 50 کروڑ میں نیلام کیا گیا۔

    پنجاب وائلڈلائف کو لاہور چڑیا گھر کی نیلامی میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ چڑیا گھر کا ٹھیکہ 50 کروڑ روپے میں نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ نیلامی کی ریزور پرائس 32 کروڑ روپے رکھی گئی تھی تاہم لاہور چڑیا گھر مینجمنٹ کمیٹی اور ڈی جی وائلڈلائف کی بہترین حکمت عملی سے ٹھیکے کی نیلامی ہدف سے 18 کروڑ روپے زائد میں کی گئی ہے۔

    نیلامی کے دوران دوسری سب سے بڑی پیش کش ساڑھے 48 کروڑ روپے دی گئی تھی۔ نیلامی میں لاہور چڑیا گھر کی مال روڈ اور لارنس روڈ کی پارکنگ ٹکٹ،انٹری ٹکٹ، فش ایکوریم، ہولوورس،ورچوئل رئیلٹی،واک تھروایوری اور سانپ گھر کی انٹری ٹکٹ کے ٹھیکے کی نیلامی کی گئی ہے۔

    لاہور چڑیا گھر کی انٹری ٹکٹ 100 روپے، ایکوریم 100 روپے، سانپ گھر 200 روپے، واک تھرو ایوری 100 روپے، مکسڈ رئیلٹی 100 روپے، ورچوئل رئیلٹی 200 روپے اور زو ہولو ورس300 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ جبکہ پارکنگ فیس الگ سے ہے۔

    ڈائریکٹر پراجیکٹ مدثر حسن نے ایکسپریس نیوز کو بتایا انہیں حیران کن حدتک کامیابی ملی ہے اور یہ سب ڈی جی وائلڈلائف اور زومینجمنٹ کمیٹی کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی مزید الیکٹرک جھولوں، ہارس رائیڈ،جمپنگ کیسل اور کینٹین کے ٹھیکوں کی نیلامی بھی ہوگی۔ انٹری ٹکٹ اور پارکنگ کے بعد کیفے ٹیریا کے ٹھیکوں کی نیلامی سے بھی خطیر رقم حاصل ہوگی۔

    مدثر حسن نے بتایا مشینری اور املاک کی دیکھ بھال کی زمہ داری ٹھیکیدار کی ہوگی، ایوری میں موجود پرندوں، سانپ ہاؤس میں رکھے گئے انتہائی قیمتی ریپٹائلز اور ایکوریم میں رکھی گئی مچھلیوں کی دیکھ بھال اور خوراک کی فراہمی بھی ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہوگی تاہم باقی جانوروں،پرندوں کی دیکھ بھال، خوراک،علاج کی ذمہ داری چڑیا گھر انتظامیہ خود کرے گی۔  پارکنگ ایریا،ٹکٹ کاؤنٹرز پر ٹھیکدار اپنا عملہ تعینات کرے گا جبکہ لاہور چڑیا گھر کے ملازمین دیگر امور سرانجام دیں گے۔

    واضع رہے کہ لاہور چڑیا گھر کی  ری ویپنگ کا منصوبہ 2023 میں نگران حکومت نے شروع کیا تھا۔منصوبے پر ایک ارب 83 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔تعمیراتی کام مکمل۔ہوچکا ہے کہ بڑی تعداد میں نئے جانور،پرندے اور ریپٹائلز بھی لائے گئے ہیں تاہم بیرون ملک سے بعض نئے جانور ابھی لائے جانے باقی ہیں۔ لاہور چڑیا گھر میں ہولوورس ورچوئل رئیلٹی کا نیا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہولوورس پر تقریبا دو کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ 60 ملین صرف بلڈنگ کی تعمیر پرخرچ ہوئے ہیں جبکہ 200 ملین کا سامان خریدا گیا ہے۔

    لاہور چڑیا گھر کو تین سال کے لیے نجی شعبے کے حوالے کیا جائیگا۔ کمپنی جنوری کے پہلے ہفتے انتظام سنبھال لے گی۔ دوسرے سال ٹھیکے کی رقم میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ لاہور چڑیا گھر میں آنیوالے سیاحوں کی سالانہ تعداد کا تخمینہ 28 لاکھ لگایا گیا ہے تاہم اگر اس سے زائد وزیٹر آئیں گے تو فی وزیٹر انٹری فیس کا 10 فیصد ٹھیکدار ،انتظامیہ کو اداکرے گا۔کمپنی بجلی سمیت دیگر یوٹیلٹی بل ادا کرنے کی بھی پابند ہوگی۔

    نجی شعبے کے حوالے کیے جانے سے عام شہری کے لیے چڑیا گھر کی تفریح مہنگی نہیں ہوجائیگی،اس حوالے سے وائلڈلائف حکام نے بتایا اس وقت 100 روپے انٹری ٹکٹ اور پارکنگ فیس ہے ان میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ نئی سہولتیں کے ٹکٹ الگ ہوں گے اور یہ سہولتیں پہلے موجود نہیں تھیں۔ سانپ گھر تھا لیکن اس کی انٹری ٹکٹ الگ تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.