Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • لاہور جمخانہ کی زمین کی لیز پر بڑا سوال 218 ارب کی اراضی صرف 5 ہزار روپے سالانہ
    • الجزائر میں خوفناک آتشزدگی، جیجل بجایا اور تی زی اوزو میں 12 افراد ہلاک
    • ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹِم کری 80 سال کی عمر میں چل بسے
    • اسرائیلی طیاروں کی نبطیہ سمیت جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایک سیاسی جماعت پر گولیاں برسائی گئیں وزیراعظم کہہ رہے ہیں کچھ نہیں ہوا،علی امین گنڈا پور

    By Khabrain Newsجنوری 3, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی جماعت پر گولیاں برسائی گئیں ملک کا وزیراعظم کہہ رہا ہے کچھ نہیں ہوا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس اہم تھا۔ 26 نومبر کی بات خود وزیراعظم نے کی۔ میں نے کہا کہ 13 شہید ہوئے اور 58 زخمی ہیں جبکہ 45 تاحال لاپتا ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے اس طرح کی بات کرنا کہ گولی نہیں چلی نامناسب ہے۔ اس طرح کی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے لاپتا افراد کی لسٹ حکومت کو دی ہے تاکہ انہیں بازیاب کرایا جاسکے۔  حکومت کے پے درپے بیانات ہیں کہ ہم بغیر اجازت ریڈ زون میں گئے۔ ہم سیاسی جماعت ہیں ہمارے کارکنان سیاسی ہیں مگر ان کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا گیا وہ قابل مذمت ہے۔ ہم محب وطن ہیں ہمیں انصاف چاہیے۔ اگر کوئی تحفظات ہیں تو بات کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ان معاملات پر مذاکراتی کمیٹی میں بات کریں گے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری ترجیح مذاکرات ہیں اور ہم ملک میں امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کررہے ہیں۔ ہم سب مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں ۔ہم دہشت گردوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گے اور امن قائم کریں گے۔

    وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغانستان سے اب تک حکومتی سطح پر بات ہوئی ہے بحیثیت جرگہ بات نہیں ہوئی۔  مذاکرات تو حکومت ہی کرتی ہے مگر ہمیں جرگہ کی حیثیت سے مذاکرات کا اختیار دیا جائے تو ہم اپنے قبائل کے ساتھ ملک کر مذاکرات میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کے دوران بھی وہاں سے سرحد پار کارروائیاں جاری ہیں۔

    علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترجیح ہے اس کے لئے مل کر بات کریں گے۔ کرم سے متعلق مفصل معاہدہ کیا گیا ہے۔ جب سے عمران خان کی حکومت گئی ہے دہشتگردی کی کارروائیاں بڑھی ہیں۔ غلط پالیسیاں ایسی چیزوں کو جنم دیتی ہیں۔ سرحدی علاقے کی ذمہ داری فوج اور وفاقی حکومت کی ہے۔ ضم اضلاع میں آپریشن کیے گئے تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ 9 مئی پر کمیشن بنانا ہمارا مطالبہ ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

      سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم

      پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.