پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور ہارٹ تھروب ایکٹر وہاج علی کے نئے ڈرامے ‘مٹی دے باوے’ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا۔
ڈراما ‘ ہم سفر’ کی خرد نے سالوں ٹی وی اسکرینز پر اپنے فینز کو اپنی بہترین اداکاری اور دلکشی سے محظوظ کیا اور وہ جس بھی فنکار کے ساتھ کوسٹ کی گئیں ایک خاص کیمسٹری کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں۔
انکے اب تک کے جوڑی داروں میں سپر اسٹار فواد خان سب سے زیادہ مشہور ہیں کیونکہ ماہرہ خان اور فواد خان کی جادوئی کیمسٹری کو بے انتہا پسند کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں ہمایوں سعید اور عدنان ملک بھی ماہرہ خان کے ساتھ ٹی وی اسکرینز پر بے انتہا اچھے نظر آئے اور کیمسٹری بھی ناظرین کو خوب بھائی۔
اب ماہرہ خان ایک نئے اداکار کے ساتھ ٹی وی اسکرینز پر جلوہ گر ہونے والی ہیں جس کی افواہیں زور و شوز سے گردش کر رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان کا اگلا پراجیکٹ ایک ایسے اداکار کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنی نشیلی آنکھوں سے سب کو دیوانہ بنا رکھا ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ وہاج علی ہیں۔
وہاج علی وہاج علی گزشتہ دو سال سے پاکستانی ڈراموں کے شوقین افراد کے دلوں کی دھڑکن بننے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ انکا ڈراما ‘تیرے بن’ ہے۔
اداکار نے پاکستانی ڈرامے ’تیرے بن‘ میں ‘مرتسم’ کا کردار اس قدر عمدگی سے نبھایا کہ ہر ایک قسط کے ساتھ ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلاگیا۔
اکتوبر 2024 میں وہاج علی ‘سن میرے دل’ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے لیکن ڈرامے میں انکی اداکاری کیا ڈرامے کی کہانی بھی ٹرولنگ کا شکار رہی۔
اب ماہرہ خان اور وہاج علی کو بہت جلد ایک نیا ڈرامہ ‘مٹی دے بَوے’ میں ایک ساتھ دیکھا جائے گا جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ ‘کراچی اسٹیشن’ پر کی گئی جو ممکنہ طور پر ڈرامے کہ ابتدائی اقساط کے سینز کی شوٹنگ ہو۔

اس ڈرامے کی شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے اور ناظرین اس کی کہانی، اداکاری اور اس کی تخلیق کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
‘مٹی دے باوے’ گرین انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ایک نیا اور دلچسپ پروجیکٹ ہے اور اس ڈرامے کے حوالے سے افواہیں یہ ہیں کہ یہ ایک ایسا میگا ہٹ ثابت ہو سکتا ہے جو ناظرین کے دلوں میں دیرپا اثر چھوڑے گا۔
اگرچہ ابھی تک اس ڈرامے کی تفصیلات عوامی سطح پر مکمل طور پر سامنے نہیں آئیں، لیکن یہ بات صاف ظاہر ہے کہ ‘مٹی دے باوے’ کے حوالے سے لوگوں میں کافی جوش و جذبہ پایا جا رہا ہے۔
ماہرہ خان کی فین فالووئنگ بہت بڑی ہے اور وہاج علی کی بھی ایک بڑی مداحوں کی تعداد موجود ہے جو اس ڈرامے کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔
اگرچہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر ٹی وی اسکرینز پر دیکھنے کیلئے فینز بے صبر ہوئے جارہے ہیں وہیں وہاج علی کے لاسٹ پراجیکٹ ‘سن میرے دل’ کے فلاپ ہونے کے بعد متعدد ناظرین کو وہاج علی کی پرفارمنس سے کچھ خاص امید نہیں ہے۔

