Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
    • ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • ڈاکٹر نبیحہ کا دعویٰ: حارث کھوکھر روزانہ ازدواجی تعلق نبھانے کے قابل نہیں تھے
    • نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی جاں بحق
    • ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے: عباس عراقچی
    • کویت میں مظاہرین کا امریکی فوجی اڈوں کے انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا دعویٰ: بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گوگل کا پاکستان میں اے آئی اشتہارات فیچر متعارف

    By Khabrain Newsجولائی 14, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    گوگل نے رواں برس کے آخر میں پاکستان سمیت ایشیا کی مارکیٹوں میں اے آئی اوورویوز (AI Overviews) میں اشتہارات کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

     اس اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کو گوگل سرچ میں اے آئی کی مدد سے تیار کردہ خلاصوں کے ذریعے صارفین تک براہِ راست پہنچنے کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

    اے آئی اوورویوز جسے اب دنیا بھر میں 1.5 ارب سے زائد افراد استعمال کر رہے ہیں، اہم مارکیٹوں میں مخصوص قسم کے استفسارات میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ کر رہا ہے اور تجارتی نوعیت کے استفسارات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    اب جب کہ اشتہارات براہِ راست اِن اوورویوز(overviews)  میں شامل کیے جا رہے ہیں، پاکستان میں کاروباری اداروں کو لوگوں سے جُڑنے اور اُن کی فیصلہ سازی میں رہنمائی فراہم کرنے کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

    یہ اشتہارات کاروباری اداروں کو درج ذیل فوائد فراہم کرتے ہیں:

    ● تحقیق سے فیصلہ سازی تک کا سفر کم کریں: اے آئی  اوورویوز میں اشتہارات کے ذریعے اپنا کاروبار ان جوابات میں شامل کریں جو صارفین کی دلچسپی اور اطمینان میں اضافہ کر رہے ہیں۔ صارفین سے اس وقت جُڑیں جب وہ گوگل سرچ پر اپنی نئی سرچ کا آغاز کر رہے ہوں۔

    ● صارف کا اگلا قدم بنیں: اپنے اشتہار کو صارف کے سوال اور اے آئی کے فراہم کردہ سیاق و سباق سے ہم آہنگ کریں، تاکہ آپ کا برانڈ اُن کے لیے قدرتی اور فوری انتخاب بن سکے۔

    ● نئے، غیر استعمال شدہ لمحات میں رابطہ قائم کریں: اے آئی  اوورویوز صارفین کی پیچیدہ ضروریات اور نئے ابھرتے سوالات کو سمجھتے ہیں، جس سے اشتہارات کو ان لمحات میں صارفین سے جُڑنے کا موقع ملتا ہے جہاں پہلے رسائی ممکن نہ تھی۔

    اے آئی اوورویوز میں اشتہارات گوگل سرچ اور یوٹیوب پر اے آئی سے چلنے والے جدید ٹولز کی نئی نسل کا حصہ ہیں، جنہیں اس تیزی سے بدلتے ہوئے پیچیدہ ڈیجیٹل ماحول میں برانڈز اور مارکیٹرز کو آگے رکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    تخلیقی مواد میں تبدیلی سے لے کر سرچ اشتہارات کو نئے انداز میں پیش کرنے تک، گوگل اے آئی کو عملی اقدامات میں تبدیل کر رہا ہے  اور مارکیٹرز کو زیادہ اسمارٹ ٹولز براہِ راست فراہم کر رہا ہے۔

    گوگل ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور ساؤتھ ایشیا فرنٹیئر کی نائب صدر سپنا چڈھا کا کہنا ہے کہ ہم کئی سالوں سے اے آئی  پر مبنی اشتہارات کے میدان میں سب سے آگے رہے ہیں۔ جیسے جیسے صارفین کا سفر مزید پیچیدہ اور وسائل محدود ہوتے جا رہے ہیں، ہم مارکیٹرز کو اپنے اب تک کے سب سے جدید ماڈلز فراہم کر رہے ہیں جو زیادہ ذہین، زیادہ خودکار، اور ذاتی نوعیت کے حامل ہیں۔

    ● اس پروڈکٹ میں جو جدتیں شامل ہیں اُن میں گوگل ایڈز میں ایسٹ اسٹوڈیو کے نام سے یہ نیا مرکزی ورک اسپیس جنریٹیو اے آئی (Generative AI)   کا استعمال کرے گا، جس میں گوگل کے جدید امیج اور ویڈیو ماڈلز مثلاً Imagen اور Veo شامل ہیں تاکہ مارکیٹرز کو زیادہ مؤثر اور مددگار انٹرایکشنز بنانے میں مدد مل سکے۔ یہ پلیٹ فارم اعلیٰ کارکردگی والے تخلیقی اثاثوں کی لامحدود مختلف اقسام تیار کرے گا۔

    ● اس کے علاوہ اے آئی سے چلنے والا اے آئی میکس فار سرچ ایک نیا ٹول ہے جو کاروباری اداروں کو طویل کی ورڈز کی فہرست پر انحصار کیے بغیر، تلاش کے زیادہ متعلقہ لمحات میں نمایاں ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہ گوگل کے جیمنائی (Gemini)   ماڈلز کا استعمال کرکے آپ کی ویب سائٹ اور اشتہارات کو سمجھتا ہے اور خودکار طور پر لوگوں کی اصل تلاش کے مطابق مخصوص ہیڈ لائنز تیار کرتا ہے۔ خواہ  کوئی بھی شخص  ٹائپ کرے، بولے یا تصویر لے، اے آئی میکس یقینی بناتا ہے کہ  کم محنت میں بہتر نتائج حاصل ہوں اور اشتہار صحیح  طرح دکھائی دے۔

    ● اے آئی موڈ: اے آئی  موڈ ہمارا سب سے طاقتور اے آئی  سرچ  انجن ہے جو زیادہ جدید استدلال اور کثیرالحس صلاحیت رکھتا ہے، اور فالو اپ سوالات اور مفید ویب لنکس کے ذریعے گہرائی میں جا سکتا ہے۔ ابتدائی ٹیسٹرز روایتی سوالات کے مقابلے میں دو سے تین گنا زیادہ طویل سوالات کر رہے ہیں۔ ہم جلد ہی امریکہ میں اے آئی موڈ میں متعلقہ اشتہارات کی جانچ شروع کریں گے اور ایسے جوابات میں شامل کیے جائیں گے جہاں یہ موزوں ہو۔ اس سے برانڈز کو انتہائی متعلقہ، اے آئی سے چلنے والے لمحات میں نظر آنے کے مزید مواقع ملیں گے۔

    ● اس کے علاوہ، گوگل ایڈز میں یوٹیوب کریئیٹر پارٹنرشپس حب ایک نیا ٹول ہے جو برانڈز کے لیے یوٹیوب کریئیٹرز کو تلاش کرنا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا پہلے سے کہیں آسان بناتا ہے۔ اے آئی سے چلنے والا یہ ٹول اسمارٹ سرچ کی مدد سے، مارکیٹرز کری ائیٹرز (marketers creators) کو کی ورڈ، کیٹیگری یا ٹرینڈ کے ذریعے ڈھونڈ سکتا ہے اور تخلیق کار سے رابطہ کرنے سے پہلے اُن کے آڈئینس  کی تفصیلی معلومات مثلاً ڈیموگرافکس اور انگیجمنٹ کے بارے میں معلوم کر سکتا ہے۔ پارٹنرشپ قائم ہونے کے بعد برانڈز تخلیق کار کے مواد کو اشتہارات کی صورت میں فروغ دے سکتے ہیں اور بہترین کارکردگی کو جانچ سکتے ہیں۔ یہ کریئیٹر تعاون کو حقیقی کاروباری نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ایک مکمل حل ہے۔

    ● ایجنٹک (Agentic) اے آئی  گوگل ایڈز اور اینالیٹکس میں ایک سپرچارجڈ اسسٹنٹ کی طرح ہے جو صرف مارکیٹرز کی معاونت ہی نہیں کرتا بلکہ ان کے ساتھ کام بھی کرتا ہے۔ یہ آپ کی فراہم کردہ معلومات جیسے لینڈنگ پیجز اور کارکردگی کے ڈیٹا سے سیکھ کر خودکار طور پر مہمات تیارکرنے، بہتربنانے، اورچلانے کے قابل بناتا ہے ۔ گوگل ایڈز میں، یہ خصوصیات جیسے کہ رئیل ٹائم میں  کلیدی الفاظ کی تجاویز اور تخلیقی مواد میں بہتری شامل ہیں۔ گوگل اینالیٹکس میں، یہ فوری اور زیادہ  بہترین  تجزیات فراہم کرتا ہے۔ اس سے حکمت عملی، تخلیق، اور بہتر نتائج کے لیے زیادہ وقت میسر آتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر

      مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔

      امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.