Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • راولپنڈی کینٹ بورڈ کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں:زاہد بختاوری
    • لاہور:چڑیا گھرکی سیر کیلئے آنے والے شہری داخلی راستے پر اپنی ٹکٹ چیک کرا رہے ہیں۔
    • صحافیوں پر فیصل ہلزانتظامیہ کا تشدد معاملہ، رشید مغل کا حکام سے نوٹس کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت میں دو بھائیوں کی ایک لڑکی سے شادی

    By Khabrain Newsجولائی 21, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھارت کی سیاحتی ریاست ہماچل پردیش میں ہاٹی قبیلے کے دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی کرلی اور تقریب میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش کے گاؤں شیلائی میں ہاٹی قبیلے کے دو بھائیوں نے ایک ہی خاتون سے شادی کرلی اور ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کے رواج کے تحت ہونے والی اس شادی کی تقریب میں علاقے کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ دلہن سنیتا چوہان اور دونوں دولہا پرادیپ اور کپیل نیگی نے کہا کہ انہوں نے یہ شادی کرنے کا فیصلہ کسی دباؤ کے بغیر کیا ہے۔

    ضلع سرمور کے ٹرانس گیری کے علاقے میں شادی کی تقریب میں مقامی فوک گانوں اور رقص کیا گیا، شادی کی تقریب 12 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور تین دنوں تک تقریبات جاری رہیں اور بھارت میں سوشل میڈیا کے صارفین میں شادی کی ویڈیوز اور تصاویر وائر ہوئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش کے ریونیو قوانین کے مطابق اس رواج کو جواز بخشا گیا ہے اور اس کو جودیدارا کا نام دیا گیا ہے،ضلع ٹرانسگیری کے گاؤں بدھانا میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران اس طرح کی 5 شادیاں ہوچکی ہیں۔

    دلہن سنیتا کا تعلق گاؤں کنہاٹ سے ہے اور شادی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ اس تہوار سے باخبر تھیں اور اپنا فیصلہ بغیر کسی دباؤ کے کیا اور جو رشتہ بن گیا ہے اس کا احترام کرتی ہیں۔

    دولہا پرادیپ کا تعلق شیلائی گاؤں سے ہے اور وہ سرکاری ملازمین اور ان کے چھوٹے بھائی کپیل بیرون ملک نوکری کر رہے ہیں۔

    پرادیپ نے کہا کہ ہم نے روایت کی پیروی کھلے عام کی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے، یہ مشترکہ فیصلہ تھا۔

    کپیل نے بتایا کہ وہ بیرون ملک رہتے ہیں لیکن اس شادی کے ذریعے ہم اپنی بیوی کو ایک متحد خاندان کے تحت تعاون اور محبت یقینی بنا رہے ہیں اور ہم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں۔

    پرادیپ اور کپیل کا تعلق ہاٹی قبیلے سے ہے جو ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے سرحدی علاقے میں آباد ہے اور تین برس قبل اس قبیلے کو شیڈول ٹرائب قرار دیا گیا تھا۔

    مذکورہ قبیلے میں ایک خاتون کو ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کی روایت صدیوں سے چلی آرہی تھی لیکن خطے میں آباد قبیلوں کی خواتین میں تعلیم اور معاشی بہتری کے بعد خواتین کے ایک سے زائد شوہر رکھنے کے روایت دم توڑ گئی تھی۔

    مذکورہ گاؤں کے بزرگوں نے بتایا کہ اس طرح کی شادیاں خفیہ طور پر کی جاتی ہیں اور معاشرے میں تسلیم کی جاتی ہیں لیکن اس کی تعداد کم ہے۔

    ماہرین نے بتایا کہ اس طرح شادیوں کے رواج کی ایک وجہ آبائی زمینوں کو تقسیم ہونے سے بچانا ہے کیونکہ آبائی جائیداد میں قبائیلی خواتین کے حصے کا معاملہ اس وقت بھی بنیادی تنازع ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہاٹی قبیلہ تقریباً ایک لاکھ افراد پر مشتمل ہے جو ضلع سمور کے ٹرانس گیری کے 450 گاؤں میں آباد ہے اور چند گاؤں میں ایک سے زیادہ مردوں میں ایک ہی بیوی رکھنے کا رواج تاحال موجود ہے۔

    اسی طرح اترکھنڈ کے علاقے جونسار بابر اور ہماچل پردیش کے قبائلی ضلع کنور میں بھی یہ روایت پائی جاتی تھی۔

    ہاٹی قبیلے کی مرکزی تنظیم کندریا ہاٹی سمیٹی کے جنرل سیکریٹری کندن سنگھ شاستری نے بتایا کہ یہ روایت ہزاروں برس قبل خاندانوں کی زرعی زمینیں مزید تقسیم سے بچانے کے لیے شروع کی گئی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی شادیوں کی دوسری وجہ بھائی چارے کے فروغ اور الگ ماؤں سے جنم لینے والے دو یا اس سے زیادہ بھائیوں کی ایک خاتون سے شادی کے ذریعے جوائنٹ فیملی کو قائم رکھنا ہے۔

    تیسری وجہ انہوں نے سیکیورٹی بتائی کہ اگر خاندان بڑا ہوتا ہے جہاں زیادہ مرد ہوتے ہیں تو قبائلی معاشرے میں آپ زیادہ محفوظ تصور ہوتے ہیں اور اس سے پہاڑی علاقوں میں پھیلی ہوئی زرعی اراضی کا انتظام چلانے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ ان زمینوں میں طویل عرصے تک نگرانی اور زراعت کی ضرورت ہوتی ہے۔

    شاستری نے کہا کہ قبائلی خاندانوں کی ضروریات کی وجہ سے ایک سے زیادہ بھائیوں میں ایک ہی بیوی رکھنے کا نظام ہزاروں برس پہلے شروع ہوا تھا تاہم یہ روایات وقت کے ساتھ ساتھ کم ہو رہی ہیں۔

    بھارت کے مذکورہ علاقے کی قبائلی روایت کو جاجدا کا نام بھی دیا گیا ہے، جس میں دلہن کو دولہے بارات کی شکل میں اپنے گاؤں لاتے ہیں اور سینج کے نام سے مشہور رسم کو دولھوں کے گھر میں انجام دی جاتی ہے۔

    اس رسم میں پنڈت دولھوں اور دلہن پر پانی چھڑکتے ہوئے مقامی زبان میں بھجن گاتا ہے اور آخر ان کو میٹھا پیش کرتا ہے اور ان کی شادی کی کامیابی کے لیے دعائیں دیتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.