Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قریب کی نظر کے چشمے کی ضرورت ختم کرنیوالا آئی ڈراپ تیار

    By Khabrain Newsستمبر 16, 2025
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    قریب کی نظر کی کمزوری کے مسئلے کا سامنا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو ہوتا ہے جس کے باعث انہیں مطالعے کے لیے چشمے کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

    مگر اچھی خبر یہ ہے کہ اب ایسے افراد کو قریب کی نظر کی خرابی کے لیے چشمے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ ایک نیا آئی ڈراپ اس کا حل بن کر سامنے آیا ہے۔

    یہ آئی ڈراپ پریسوبیا نامی عارضے کے علاج کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

    پریسوبیا بینائی کا ایسا مرض ہے جس میں عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کی لچک اور قریب موجود اشیا پر بینائی کی توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت گھٹ جاتی ہے۔

    ویسے تو اس عارضے کا سامنا کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے مگر 40 سال سے زائد عمر کے افراد میں یہ زیادہ عام ہوتا ہے۔

    اس عارضے کے شکار افراد کو پڑھنے یا مختلف کام کرنے کے لیے چشمے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اب ارجنٹینا کے ماہرین نے اس کے علاج کے لیے نیا آئی ڈراپ تیار کیا ہے، جس پر ہونے والی تحقیق کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

    یہ آئی ڈراپ 2 ادویات کے امتزاج پر مبنی ہے۔

    ان میں سے ایک دوا pilocarpine ہے جو پتلیوں کے سکڑنے اور آنکھوں کے لینس کی ساخت کو کنٹرول کرنے والے مسلز کا حجم گھٹانے کے عمل کو بحال کرتی ہے تاکہ مختلف فاصلوں پر موجود اشیا پر بینائی کو مرکوز کرنے کی صلاحیت کام کرسکے۔

    اس کے علاوہ اس میں ایک ورم کش دوا diclofenac کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔

    تحقیق میں 766 افراد کو شامل کیا گیا جن کو روزانہ 2 بار اس آئی ڈراپ کا استعمال کرایا گیا۔

    پہلی بار صبح بیدار ہونے کے بعد اور دوسری بار 6 گھنٹوں کے وقفے کے بعد آئی ڈراپ کو استعمال کیا گیا۔

    ان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

    ہر ایک کو diclofenac کی یکساں مقدار استعمال کرائی گئی مگر ہر گروپ کے لیے pilocarpine کی مقدار مختلف تھی یعنی ایک سے 3 فیصد تھی۔

    آئی ڈراپ کے استعمال کے ایک گھنٹے بعد ہی ان افراد کی بینائی میں بہتری دیکھنے میں آئی۔

    جن 148 افراد کو ایک فیصد pilocarpine والے آئی ڈراپ استعمال کرائے گئے، وہ 2 یا اس سے زائد لائنیں پڑھنے کے قابل ہوگئے۔

    2 فیصد pilocarpine والے آئی ڈراپ کا گروپ 248 افراد پر مشتمل تھا اور وہ 3 یا اس سے زائد لائنیں پڑھنے کے قابل ہوئے جبکہ 370 افراد کو 3 فیصد pilocarpine والے ڈراپ استعمال کرائے گئے، وہ بھی 3 یا اس سے زائد لائنیں پڑھنے کے قابل ہوگئے۔

    ارجنٹینا کے سینٹر فار ایڈوانسڈ ریسرچ فار پریسوبیا کے ماہرین نے اس آئی ڈراپ کو تیار کیا۔

    محققین کے مطابق اس وقت قریب کی کمزور نظر کے علاج کے حوالے سے دستیاب آپشنز محدود ہیں جبکہ پیچیدگیوں کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہمارے تیار کردہ آئی ڈراپ سے تینوں گروپس میں شامل افراد کی قریب کی بینائی میں فوری اور مستحکم بہتری دیکھنے میں آئی۔

    محققین کے مطابق ان افراد کی بینائی میں آنے والی بہتری 2 سال تک برقرار رہی۔

    ان افراد نے عارضی طور پر بینائی گھٹ جانے، آنکھوں میں خارش اور سر درد جیسے مضر اثرات کو رپورٹ کیا۔

    اس تحقیق کے نتائج ڈنمارک میں European Society of Cataract and Refractive Surgeons کی کانفرنس میں پیش کیے گئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی

      بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف

      جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.