- کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمتی دھاتوں کی نئی بلند ترین سطح سامنے آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 138 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 34 ہزار 562 روپے ہو گئی، اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 015 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 146 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 094 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 125 روپے اضافے سے 7 ہزار 796 روپے ہو گئی۔




































