ویڈیو گیم سیریز ٹُومب ریڈر کی ایک برطانوی مداح نے گیمز کا سب سے بڑا مجموعہ اکٹھا کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ایمی ڈائسن اس فرنچائز میں گیمز کی 291 منفرد کاپیاں رکھتی ہیں جن میں اسپیشل ایڈیشنز، مختلف کونسولز کے لیے ایک ہی گیم اور دوسری زبانوں میں ریلیز ہونے والے ایڈیشن شامل ہیں۔
ایمی ڈائسن نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انہوں نے ٹُومب ریڈر چھ برس کی عمر میں کھیلنا شروع کیا اور یہ بات کافی دلچسپ تھی کہ ایسا کوئی گیم ہے جس میں مرکزی کردار کوئی خاتون ہے اور وہ ایک مضبوط کردار ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ اسپین کے الیجاندرو کیمبرونیرو البلادیجو کے پاس تھا۔ انہوں نے 2017 میں ریکارڈ 215 گیمز جمع کر کے بنایا تھا۔






































