پاکستان تحریک انصاف(pti) نے دو مئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف مینار پاکستان پر جلسہ کرے گی،جلسے میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کروا دی۔
درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان نے جمع کروائی۔تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دی جائیگی یا نہیں ، فی الحال اس حوالہ سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔






































