تازہ تر ین

11 برس بعد سپر النینو کا پاکستان کا رخ; ہیٹ ویو اور خشک سالی کاخطرہ

11 برس بعد سپر النینو  نے  پاکستان کا رخ کرلیا ۔ مون سون سے پہلے ہیٹ ویو اور خشک سالی کاخطرہ  بڑھ گیا ۔

این ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب نے  خصوصی گفتگو میں کہا آنے والا مئی اور جون زیادہ گرم ہونگے ۔اس سال ہیٹ ویو کے چانسز زیادہ ہیں۔موسمیاتی ماڈلز کے مطابق یہ سال اور اگلا سال زیادہ گرم ہوگا ۔

ملتان میں ان دنوں ہیٹ برسٹ کا اسپیشل دیکھا گیا ہے ۔ہیٹ برسٹ سے اچانک رات کو درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، کلاؤڈ برسٹ کی طرح ہیٹ برسٹ ہوتا ہے۔

ہیٹ برسٹ بننے کے امکانات بہت زیادہ ہیں. پوٹھوہار ریجن میں بھی اس سال ہیٹ ویو زیادہ ہے.

اسلام آباد کا درجہ حرارت گزشتہ برس کی نسبت زیادہ ہے.شدید ہیٹ سے نہ صرف انسان بلکہ آبی حیات بھی متاثر ہونگی،ساؤتھ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں خشک سالی ہوگی،سپر النینو سے نہ صرف سطح زمین بلکہ سطح سمندر کا درجہ حرارت بھی بڑھ جاتا ہے.


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain