تازہ تر ین

امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ،5 افراد جاں بحق

ٹیکساس:امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ افسوسناک حادثے کا شکار ہو کر گر کر تباہ ہو گیا ہے، حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طیارہ پرواز کے دوران اچانک تکنیکی خرابی یا دیگر وجوہات کے باعث حادثے کا شکار ہوا، تاہم اصل وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں اور متعلقہ ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جس سے علاقے میں افسوس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain