تازہ تر ین

سعودی عرب کی طرف سے حج کے لیے عمر کی نئی حد مقرر، 15 سال سے کم عمر افراد پر پابندی

سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی حد مقرر کر دی ہے، جس کے تحت 15 سال سے کم عمر افراد کو حج کی ادائیگی کے لیے سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق اس پابندی کا اطلاق 3 مئی 2026 سے فوری طور پر ہوگا۔پی اے اے کے مطابق 15 سال سے کم عمر عازمین کے حج ویزے منسوخ تصور کیے جائیں گے اور ایئرپورٹ حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایسے کم عمر مسافروں کو حج پروازوں میں سوار ہونے سے روکا جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ وہ عازمین جن کی عمر 27 مئی تک 15 سال سے کم ہوگی وہ حج پر جانے کے اہل نہیں ہوں گے۔ سعودی حکام نے متاثرہ عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

 

حکام کے مطابق کسی بھی ملک کی ایئرلائن کو کم عمر افراد کو سعودی عرب لانے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain