Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
    • یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
    • چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
    • چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
    • راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
    • پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
    • حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
    • جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
    • تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
    • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
    • امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
    • انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
    • اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
    • وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    • پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہارٹ اٹیک سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو ان 8 آسان عادات کو زندگی کا حصہ بنالیں

    By Khabrain Newsمئی 5, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیشتر افراد اچھی صحت کے حصول کے لیے طرز زندگی میں ڈرامائی تبدیلیاں لانے کا عزم کرتے ہیں مگر کچھ عرصے بعد ناکام ہو جاتے ہیں۔

    مگر اچھی بات یہ ہے کہ اچھی صحت کے لیے ڈرامائی تبدیلیاں لانے کی ضرورت نہیں بلکہ چند چھوٹی اور آسان عادات کو اپنا کر آپ ہارٹ اٹیک اور فالج سمیت امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔

    یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

    یورپین جرنل آف پرینیٹیو کارڈیالوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ دل کو صحت مند رکھنے کے لیے 8 آسان عادات بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

    اس کے لیے ہر رات 11 منٹ کی اضافی نیند، ساڑھے 4 منٹ کی اضافی تیز رفتاری سے چہل قدمی اور روزانہ کچھ زیادہ سبزیاں کھانے جیسی عادات مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

    تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ان عادات کو طرز زندگی کا حصہ بناکر آپ ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 10 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔

    تحقیق میں واضح کیا گیا کہ درحقیقت آپ کو بہت زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں بس روزمرہ کی چند عادات کو بہتر بنانا بھی کافی ہوتا ہے۔

    اس تحقیق میں 53 ہزار سے زائد درمیانی عمر کے افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ان کی صحت کا جائزہ 8 سال تک لیا گیا۔

    تحقیق میں دریافت ہوا کہ ہر رات اضافی 11 منٹ کی نیند سے کسی فرد میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ گھٹ جاتا ہے جبکہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہر رات 7 سے 9 گھنٹے کی نیند کو یقینی بنایا جائے۔

    محققین نے بتایا کہ نیند سے انسولین کی حساسیت اور گلوکوز میٹابولزم میں بہتری آتی ہے اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے تحفظ ملتا ہے جبکہ نیند کی کمی سے دل کی دھڑکن کی رفتار میں اضافے، ہائی بلڈ پریشر اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

    اسی طرح تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ساڑھے 4 منٹ کی اضافی تیز رفتاری سے چہل قدمی سے بھی دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق تیز رفتاری سے چلنے سے دل کے مسلز مضبوط ہوتے ہیں جبکہ خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور جسم میں آکسیجن کی سطح بہتر ہوتی ہے۔

    اسی طرح اضافی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے کیونکہ ان میں موجود فائبر، وٹامنز اور منرلز سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔

    تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ہر ہفتے 2 بار مچھلی کھانے کی عادت سے بھی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

    مچھلی میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بلڈ پریشر اور خون میں چکنائی کی سطح کم ہوتی ہے، خون کی روانی بہتر ہوتی ہے، بلڈ کلاٹس کا خطرہ گھٹ جاتا ہے جبکہ دل کا نظام صحت مند ہوتا ہے۔

    تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ دن بھر میں بیٹھنے کے وقت میں ایک گھنٹے کی کمی سے بھی ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    محققین کے مطابق کافی پینے، مسلز مضبوط بنانے والی ورزشوں اور گریوں کے استعمال سے بھی ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.