قطر کے دارالحکومت سے 23 میل دور ایک کارگو جہاز پر حملہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ کے شمال مشرق سے 23 میل دور ایک کارگو جہاز کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا۔
برطانوی میری ٹائم اتھارٹی کے مطابق حملے کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا ہے۔
برطانوی میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ واقعے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے۔






































