پشاور: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں وزارتوں کی تقسیم پر اختلاف سامنے آ گئے۔ اراکین نے آئندہ اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیف وہپ اکبر ایوب خان کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارتوں کی تقسیم پر اراکین کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعدد اراکین اسمبلی نے شکوہ کیا کہ کئی اضلاع کو کابینہ میں نظر انداز کیا گیا ہے۔ جس پر پارٹی کے اندر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر وزارتوں کی تقسیم پر نظرثانی نہ کی گئی تو وہ آئندہ اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کریں گے۔
اجلاس میں کل اڈیالہ جیل جانے کے حوالے سے بھی لائحہ عمل طے کیا گیا۔ جبکہ ہر رکن صوبائی اسمبلی کو سو سو کارکنوں کو ساتھ لے کر اڈیالہ پہنچنے کا ہدف دیا گیا۔






































