Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کے گرلز اسکول پر مہلک حملہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا: ٹرمپ
    • جنگ بندی کے بعد سے 1,005 فلسطینی شہید ہوئے: غزہ وزارت صحت
    • امریکا نے ایران میں نظام بدل دیا، ٹرمپ
    • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جولائی تک توسیع
    • 2.7 ارب ڈالر کی ڈیل، معروف پیزا چین 68 سال بعدفروخت
    • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم
    • تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی
    • بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح
    • رشمیکا مندانا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا
    • ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے
    • میں نے ایک ماہ قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی،” اطالوی وزیراعظم
    • اپنی ہر جھری پر فخر ہے، ہر ایک میری زندگی کی کہانی سناتی ہے۔” — کیٹ ونسلیٹ
    • آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
    • پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
    • ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار
    • سعودی عرب میں پاکستانی لائسنس قبول کیے جانے کا امکان
    • کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟
    • امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا
    • کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن
    • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کینیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر شدید مظاہرے ، 4 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

    By Khabrain Newsمئی 19, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیروبی : کینیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے پر شدید مظاہروں میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 4 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور ملک گیر ٹرانسپورٹ ہڑتال کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

    کینیا کے وزیرِ داخلہ کپچمبا مرکو مین کے مطابق، ہڑتال اور احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں اب تک 348 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی سمیت ملک کے تمام بڑے تجارتی شہروں اور جنوبی شہر مومباسا میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے، بس آپریٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے لاکھوں ملازمین اور اسکول جانے والے بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں اور لوگ میلوں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

    نیروبی کے مرکزی کاروباری علاقوں کی طرف جانے والی سڑکیں بالکل سنسان نظر آئیں، جہاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور سڑکوں پر ٹائر جلا کر راستے بلاک کر دیے۔

    ٹرانسپورٹ یونینز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ بے پناہ اضافہ فوری طور پر واپس لے۔

    یاد رہے کہ کینیا میں پچھلے مہینے ایندھن کی قیمتوں میں 24.2 فیصد اضافے کے بعد، گزشتہ ہفتے مزید 23.5 فیصد کا تاریخی اضافہ کیا گیا ہے، ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں خوراک اور دیگر بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جس نے پہلے سے معاشی بدحالی کا شکار کینیا کی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

    کینیا کی وزارتِ توانائی اور پیٹرولیم نے قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ مشکل فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ اور ایران کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی بین الاقوامی صورتحال کے پیشِ نظر مجبوری میں کیا گیا ہے۔

    کپچمبا مرکو مین نے ٹیلی ویژن پر پریس کانفرنس کے دوران ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں لاء اینڈ آرڈر کو ہر صورت برقرار رکھے گی۔

    تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے کینیا میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے حکومت کے لیے شدید دردِ سر بنے ہوئے ہیں، اور پولیس کے وحشیانہ کریک ڈاؤن اور درجنوں ہلاکتوں کے باوجود عوامی غصہ کم ہوتا نظر نہیں آ رہا۔

    Khabrain News

    Keep Reading

    میں نے ایک ماہ قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی،” اطالوی وزیراعظم

    ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار

    امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا

    تازہ ترین

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.