تازہ تر ین

ہمیں کسی سے کوئی بدلہ لینا ہے نا انتقام

“ہمارا مقصد نہ تو کسی سے بیر رکھنا ہے اور نہ ہی انتقام لینا ہے۔ لگ بھگ پانچ دہائیوں پر محیط سیاسی سفر میں، طلبہ سیاست سے لے کر قومی سیاست تک، ان گنت سیاسی حریف سامنے آئے۔ ہزاروں شناسا اس بات کے گواہ ہیں کہ شدید نظریاتی اختلاف کے باوجود کسی سے میرے تعلقات کبھی خراب نہیں ہوئے، بلکہ ہمیشہ باہمی احترام کا رشتہ قائم رہا۔

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں دائر کردہ مقدمہ محض میرا ذاتی معاملہ نہیں، بلکہ یہ بلا تفریقِ جماعت ہر اس شہری کا مقدمہ ہے جسے بدنیتی اور سازش کے تحت میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کردار کشی کے اس سلسلے کو اب کہیں نہ کہیں تھمنا ہوگا۔

میں چیلنج کرتا ہوں کہ میرے نام، میرے اہل خانہ یا میرے کسی مینیجر کے نام پر ‘کونسٹی ٹیوشن ون اپارٹمنٹس’ میں سرمایہ کاری یا ملکیت کا کوئی ایک ثبوت پیش کریں، اپنی پوزیشن واضح کریں، ورنہ قانون کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

زہر آلود اور جھوٹے الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عمل جاری رہے گا۔ بہتان تراشی میں ملوث متعدد اکاؤنٹس کی شناخت ہو چکی ہے اور بہت جلد ان کے نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ ان اکاؤنٹس کی تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ یہ کوئی نادانستہ غلطی نہیں، بلکہ یہ عناصر عادی مجرم ہیں۔ محض چند ویوز، پیسوں اور اپنے آقاؤں کے ایما پر معزز شخصیات کی پگڑیاں اچھالنا ان کا باقاعدہ دھندہ بن چکا ہے۔

یہ کوئی تنقید یا اختلافِ رائے نہیں، بلکہ کردار کشی اور دشنام طرازی پر مبنی ایک منظم اور بیہودہ مہم ہے۔ بہت جلد ان عناصر کے خلاف، ان شا اللہ، ‘پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ’ کے تحت بھی سخت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔”


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain