تازہ تر ین

ایران امریکا معاہدے کے حتمی مسودے کا اعلان جلد متوقع: عرب میڈیا

ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کی اہم شخصیت کل ایران کا دورہ کرسکتی ہے، اہم شخصیت کےدورے کے دوران اعلان کیا جاسکتا ہے کہ معاہدے کا حتمی مسودہ مکمل ہوگیا ہے۔

عرب میڈیا کا مزیدکہنا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور حج سیزن کے بعد اسلام آباد میں ہوگا۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچے ہیں۔

محسن نقوی نے امریکا ایران مذاکرات سے متعلق ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

چند روز قبل بھی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔

بعد ازاں محسن نقوی ایران سے سیدھا بلوچستان پہنچے تھے جہاں پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain