ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے اپنے اوپر لگائے گئے تھریٹ کالز اور ہراسانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے پاس تمام کالز اور گفتگو کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، جبکہ انہوں نے نہ کوئی دھمکی آمیز کال کی اور نہ ہی کوئی پیغام بھیجا۔ ثاقب چدھڑ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں “وومن کارڈ” استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ حقیقت کو مسخ کیا جا سکے۔
ایم پی اے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر معاملہ مزید زیرِ بحث آ گیا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔





































