سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے مرحوم افغان فاسٹ باؤلر شاپور زدران کو جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شاپور زدران کی بہادری، کردار اور کرکٹ کے لیے خدمات کو یاد کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آفریدی نے کہا کہ عظیم لوگوں کی یاد اور ان کی میراث ہمیشہ مداحوں کے دلوں میں زندہ رہتی ہے۔
"اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُونَ”
بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

