لاہور(کرائم رپورٹر)دفتر ڈی آئی جی آپریشنز میں شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ امروز بھی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری
کیے۔ کھلی کچہری میں وراثاتی جائیداد جھگڑے، فراڈ، دھمکیاں، چیک تنازعات اور کاروباری دھوکہ دہی کے کیسز شامل تھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے خاتون سائلہ کاا قساط دینے کے باوجود پلاٹ نہ ملنے کی شکایت پر ایس ایچ او جوہر ٹان کو خاتون کو رقم واپس دلوانے کا حکم دے دیا۔ اسی طرح شہری پر سابقہ بیوی اور بچوں کی جانب سے تشددکرنے اور گھر سے نکالنے کی شکایت پر ایس ایچ او سندر کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ فیصل کامران نے ٹھیکیدار کو 51 لاکھ روپے دینے کے باوجود شہری کی ناقص مکان بنانے کی شکایت پر ایس ڈی پی او چوہنگ کو انکوائری کرکے حقائق سامنے لانے کا حکم دیا۔ اسی طرح خاتون سائلہ کی بہن کے خلاف وراثتی گھر پرقبضہ کی شکایتپر ایس ڈی پی او سبزہ زار کو دونوں پارٹیوں میں مصالحت کروانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہری کی الزام علیہ پر 3 لاکھ 50 ہزارخرد بردکرنے اور بیٹوں پر جھوٹے مقدمے کی شکایت پر ایس ایچ او باغبانپورہ کو بعد از انکوائری قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ اسی طرح ہوٹل مالک کی اپنی درخواست پر خفیہ انکوائری کروانے کیلئے ایس ڈی پی او مزنگ کو انکوائری کرکے حقائق بتانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ عوام کو تحفظ اور قانونی راہنمائی فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے۔ شہری اپنے مسائل و شکایات کے حل کے لیے کھلی کچہری میں تشریف لائیں۔ علاو ازیں ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس ایک فیملی کی مانند ہے۔ ریٹائرڈملازمین ہمیشہ ہمارا حصہ رہے ہیں اور رہیں گے۔ محکمہ آئندہ بھی آپ کی خدمات سے استفادہ کرے گا۔ آپ کی خدمات اور کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ریٹائرڈپولیس افسران واہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔کانسٹیبل سے انسپکٹر تک ریٹائرڈ ہونے والے 45 افسران واہلکار تقریب میں موجود تھے۔
بریکنگ نیوز
- ستمبر1965 کی جنگ کا دسواں روز،پاک فوج کے بہادرافسران اور جوانوں نے دفاع وطن میں جانوں کو قربان کیا
- رضوان’ امام الحق NCCIA پیش’ سوالوں کے جواب کیلئے وقت مانگ لیا
- مومنہ کو دیکھتے ہی پہلی نظر میں پیار ہو گیا تھا: ثاقب چدھڑ کا نیا انکشاف
- پیما میں مینجمنٹ سکیل پر بھرتیوں کی تیاری شروع
- قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا
- پیٹرولیم قیمتوں میں مسلسل اضافہ تشویشناکہے،ترجمان جے یو آئی
- لاوارث لاشوں کی شناخت کیلئے 100 جدید بائیومیٹرک مشینیں خرید لی گئیں
- نیویارک’ JFKائیرپورٹ سے مزمل احمد گرفتار،فراڈ کے الزاما ت
- برائلر گوشت میں8روپے کلوکمی
- پنجاب حکومت کا پی ایچ ایز کی مشینری تبدیل اور اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
- محکمہ صحت و آبادی’ ڈاکٹرز کی ٹرانسفر’ پوسٹنگ کیلئے این او سی جاری کرنیکا عمل روک دیا
- ریسٹورنٹس میں دھوئیں کے اخراج کی روک تھام،متعدد ریسٹورنٹس سیل
- یورو بانڈز کا اجرا ء معاشی استحکام کی جانب اہم پیشرفت :پیاف
- پاکستان میں ڈینگی کیسز اعدادوشمار سے 125 گنا زیادہ ہونیکا انکشاف
- بلوچستان، محکمہ صحت نے 26لیڈی ڈاکٹرزکو ملازمت سے برطرف کردیا
- بی جے پی حکومت نے حکم امتناعی کے باوجود چرچ پر بلڈوزر چلا دیا
- جزاسزا کے بغیر پاکستان بہتری کی طرف گامزن نہ ہونے والا ہے،اختر اقبال ڈار
- فراڈ کے الزامات کے بعد سابق بنگلادیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی بیٹی نے عالمی ادارہ صحت سے استعفیٰ دیدیا
- پروفیسر عارف ساقی ‘ بھتیجے پر تشدد کا کیس، مرکزی ملزم کونین شاہ کی عبوری ضمانت منظور
- گائے کا گوشت مردوں کیلئے کیوں اہم؟ اہم وجہ سامنے آگئی
