لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پختونوں کے اوپر مسلط ہونے والوں کو جو پختون کہتا ہے وہ
دراصل پختونوںکو گالی دے رہا ہے۔ یہ گندے، گھٹیا جنگلی ہیں اور بدقسمتی سے پختونوں پہ مسلط ہیں۔ یہ لوگ اور چند دوسرے لوگ جو اسی طرح کا گند بکتے ہیں، جب انہوں نے لاہور میںآ کر گٹر اگلا، تو میں نے کہا کہ یہ پختون نہیں ہوسکتے، اس طرح کی حرکتیں جنگلی کرتے ہیں۔ بار بار مجھے درست ثابت کرنے کا شکریہ۔ اپنے آپ کو پختون کہہ کر پختونوں کو گالی مت دو۔ عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے لوگوں کے مختلف بیانات بھی شیئر کر دیئے۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیر صدارت انفارمیشن اسٹیئرنگ/ ریویو کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں نظرثانی شدہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ سیکرٹری اطلاعات نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں ہونے والی پیشرفت اور مختلف اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس کو محکمہ جاتی رابطہ کاری، ذمہ دارانہ معلومات کی فراہمی اور گمراہ کن بیانیوں کے بروقت تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا جبکہ ڈس انفارمیشن، نفرت انگیز مواد، منفی پروپیگنڈے اور ریاست مخالف بیانیے کے تدارک کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اور منفی بیانیوںکا مقابلہ محض ردعمل کی بنیاد پر نہیں کیا جاسکتا، اس کے لیے بروقت، حقائق پر مبنی، مربوط اور فعال حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مقاصد کے حصول کے لیے محکمہ اطلاعات و ثقافت نے اور موثر اور متحرک کردار ادا کیا ہے جبکہ معرکہ حق کے دوران پاکستان کی کامیابیوں اور قومی بیانیے کو بھی موثر انداز میں اُجاگر کیا جائے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر گمراہ کن اور منفی مواد کے باعث نوجوان اور طلبہ خصوصی طور پر متاثر ہوسکتے ہیں، اس لیے ان میں میڈیا لٹریسی اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں سکول کونسلنگ اور دیگر متعلقہ فورمز کو موثر طور پر شامل کیا جائے اور طلبہ کی آگاہی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ طلبہ کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، جعلی اور گمراہ کن معلومات کی شناخت اور حقائق کی جانچ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ طلبہ میں تنقیدی سوچ اور میڈیا لٹریسی کی صلاحیتیں پیدا کرنا ضروری ہے تاکہ وہ مستند اور تصدیق شدہ معلومات اور جعلی ومن گھڑت موادمیں فرق کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے سماجی ہم آہنگی، رواداری اور مثبت قوم بیانیے کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے ڈس انفارمیشن، نفرت انگیز تقاریر اور ریاست مخالف پروپیگنڈ کے تدارک کیلیے اپنا کردار موثر انداز میںادا کریںگے اور اس مقصد کے لیے باہمی رابطہ کاری اور مشترکہ حکمت عملی کو مزید موثر بنایا جائیگا۔
بریکنگ نیوز
- مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ
- ریڈیو پاکستان کیس رپورٹ پیش سہیل آفریدی کے ملوث ہونے کی تصدیق
- مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کرنیکا فیصلہ
- گیس سیکٹرکا 3 ہزار 600 ارب کا گردشی قرض 3 سال میں ختم کرنیکا پلان تیار
- کل سے نادرا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بیرون ملک سفر پر پابندی
- علی ناصر رضوی ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے ‘ خرم آغا نیشنل پولیس بیورو اور محمدسہیل چودھری آئی جی اسلام آباد تعینات
- پیپلزپارٹی ‘(ن ) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا گورنر ہائوس لاہور میں مشترکہ اجلاس
- آرمینیا کیلئے پاکستان کے پہلے سفیر شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدر کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کر دیں
- ریباکینا نے سبالینکا کو ہرا کر یو ایس اوپن جیت لیا عالمی نمبر ایک بن گئیں
- جنگِ ستمبر1965 کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 61واں یوم شہادت منایاگیا
- گند بکنے والے گھٹیا لوگوں کو میں پختون نہیں مانتی، عظمیٰ بخاری
- حضرت علی ہجویری کا مزار روحانی ‘ تاریخی اہمیت کا حامل:اسحاق ڈار
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ٹرانسپورٹر کا کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان
- افغان طالبان رجیم’عدالتی نظام سفارش و رشوت کی دلدل میں دھنس گیا
- جنگ ختم ہو جا ئے گی ٹرمپ شرائط تسلیم نہ ہونے تک مذکرات بے سود ایران
- انگلینڈ پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش
- جنوبی لبنان کے خیام میں اسرائیلی دھماکا
- یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار، خصوصی فوجی آپریشن نہیں روکیں گے: لاوروف
- میرواعظ عمر فاروق کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات
- پی ٹی آئی احتجاج میں مسلح جتھے ہوتے ہیں، انتشار پھیلانے پر قانون حرکت میں آئے گا، کھیئل داس
