نیویارک(این این آئی) امریکا میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم نے بتایا ہے کہ ایران کی معروف اداکارہ الناز شاکردوست کو جنوری میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کریک ڈائون میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کی حمایت کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دو دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر کے دوران درجنوں فلموں میں اداکاری کرنے والی الناز شاکردوست نے فروری میں کہا تھا کہ وہ ملک گیر احتجاج کے خلاف حکومتی کریک ڈان میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد ایران میں دوبارہ کبھی اداکاری نہیں کریں گی۔امریکا میں قائم انسانی حقوق کے کارکنوں کی خبر رساں ایجنسی ہرانا اور آزاد میڈیا ادارے امتداد کے مطابق اداکارہ کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل بھی مسترد کر دی گئی ہے، یہ خبر اداکارہ کے وکیل سے گفتگو کے بعد دی گئی۔میڈیا ادارے امتداد مطابق سزا میں دو سال تک سیاسی، فنکارانہ اور آن لائن سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی بھی شامل ہے۔خیال رہے کہ اس بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں کہ الناز شاکردوست اِس وقت کہاں ہیں؟پیرس میں اداکارہ کی ایک دوست نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ الناز شاکر دوست اِس وقت جیل میں نہیں ہیں، تاہم وہ اس بات کی تصدیق نہیں کر سکیں کہ اداکارہ ایران میں ہیں یا ملک سے باہر، الناز شاکردوست پر اسلامی جمہوریہ کے خلاف پروپیگنڈا سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اداکارہ نے فروری میں اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ اپنے پیاروں کے سوگ میں ہوں چنانچہ ایسے میں کون سا تہوار اور کیسی خوشی؟ میں کسی جشن میں شرکت نہیں کروں گی اور نہ ہی دوبارہ کبھی اس سرزمین پر کوئی کردار ادا کروں گی جس سے لہو کی بو آتی ہے۔جنوری میں ایرانی حکام نے ملک بھر میں ہونے والے ان مظاہروں کو سختی سے کچل دیا تھا جو مہنگائی اور پڑھتے ہوئے روزمرہ اخراجات کے خلاف شروع ہوئے تھے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا اندازہ ہے کہ ان مظاہروں کے دوران دسیوں ہزار افراد ہلاک ہوئے، ایرانی حکومت نے تین ہزار سے زائد ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے، تاہم اس کا مقف ہے کہ یہ ہلاکتیں مظاہرین کی کارروائیوں اور امریکہ و اسرائیل کی مبینہ منصوبہ بندی کے نتیجے میں ہوئیں۔
بریکنگ نیوز
- لاہور میں خواتین کیلئے خصوصی پولیس رسپانس یونٹ متعارف
- چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
- سرکاری ہسپتالوں میں ڈیتھ آئوٹ کا نظام غیرمؤثر ہونے کا انکشاف
- وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کی مسجد کی توسیع کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- لیسکو کی نادہندگان کیخلاف کارروائی، ستمبر میں42 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد ریکوری
- اماراتی پرواز کا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبار
- سرکاری عازمین حج کے لئے واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز کل سے ہوگا ،وفاقی وزارت مذہبی امور
- والدین کی رضامندی سے بھی بچوں کا خرچہ کم’ معاف نہیں کیا جا سکتا: ہائیکورٹ
- محکمہ اوقاف پنجاب کی زرعی و کمرشل پراپرٹی سے اربوں روپے کی آمدن قومی خزانہ انکم ٹیکس سے محروم
- فی تولہ سونا4300روپے سستا 4لاکھ 36 ہزار 336روپے کا ہوگیا
- عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی’ امریکی خام تیل کی قیمت 91.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی
- پاکستان کا نظام زمیں بوس نہیں ہوا، اصل مسئلہ کمزور ڈیلیوری سسٹم ہے:انوار الحق کاکڑ
- الزامات کا فیصلہ پراپیگنڈے سے نہیں، شواہد اور قانون کے مطابق ہونا چاہیے:پاکستان علماء کونسل
- غیرملکی لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ کیس،ڈیانا کا آذربائیجان واپس جانے سے انکار
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیراعلیٰ جی بی امجد حسین کے خط پر فوری ریسپانڈ
- خضدار ،تین افراد کی لاشیں برآمد
- نیٹ فلیکس سیریز سے متاثر ہوکر بینک ڈکیتی کی:برطانوی نژاد شہری
- لاہور ہائیکورٹ،انسداد دہشت گردی ترمیمی قانون2026ء کے خلاف آئینی درخواست دائر
- جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ر ہےگا۔ پاکستان
- بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے علی امین گنڈاپور
