راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی سٹریٹ کرائم و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار،مسروقہ پانی کی موٹریں، پنکھا، 5 مسروقہ موبائل فون اور نقدی اور دیگر سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے چوری و نقب زنی اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ پانی کی موٹریں، 2 موبائل فون، رقم،پنکھا اور دیگر سامان برآمد کیا، سٹی پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 2 موبائل فون اور رقم برآمد کی، نیو ٹان پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے مسروقہ موبائل فون برآمد کیا، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
