اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق کی ہدایت پر اٹک پولیس کی کاروائی ، منشیا ت فرو شو ں اور شرا ب فرو شو ں کے خلا ف ایکشن ، مختلف ملزمان گرفتا ر مقدما ت درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ باہتر پولیس عارف جہانگیر نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ یاسر ولد محمد فیاض سکنہ بھگوی تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے 2390 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ تھانہ رنگو پولیس کے سب انسپکٹر محمودالحسن نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ اطلس خان ولد پرویز خان سکنہ پائندہ تحصیل حضرو ضلع اٹک سے 1600 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، تھانہ صدر اٹک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سہیل اسلم نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ وحید خان ولد یعقوب خان سکنہ سروالہ تحصیل وضلع اٹک سے 20 لیٹر شراب جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر فہیم خان نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ احمد نواز ولد فضل امین سکنہ کامرہ تحصیل و ضلع اٹک سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی، اسی طرح تھانہ فتح جنگ پولیس کے سب انسپکٹر رضوان افضل نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ محمد کامران ولد ضمیر احمد سکنہ محلہ چاساں والی ڈھیری تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک سے 10 لیٹر شراب جبکہ سب انسپکٹر طارق محمود نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ بخت زمین ولد گل امین سکنہ فتح جنگ سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ تھانہ بسال پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز نسیم نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ میاں رانجھا ولد میاں محمد سکنہ کھنڈہ تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے 10 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔
