یریوان(این این آئی)ایکواڈور کو 2028 میں اقوام متحدہ کی عالمی حیاتیاتی تنوع کانفرنس (کوپ 18)کی میزبانی کے لیے منتخب کر لیا گیا۔آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں جاری کوپ17 کانفرنس میں شریک ممالک کی ووٹنگ کے دوران ایکواڈور نے 55 ووٹ حاصل کیے جبکہ پاناما 53 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔قدرتی ماحول کے تحفظ سے متعلق یہ کانفرنس ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے، جس میں فطرت کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع میں کمی روکنے کے لیے عالمی اہداف پر مذاکرات کیے جاتے ہیں۔یہ کانفرنس اقوام متحدہ کی سالانہ موسمیاتی کانفرنس سے الگ ہے جو آئندہ ماہ ترکیہ میں منعقد ہوگی۔