Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور:انتظامیہ سے تصادم کے بعد کئی روز تک بند رہنے کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ میں جزوی کاروبار بحال نظر آرہا ہے۔
    • راولپنڈی:3منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی ، بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا
    • مختلف شہروں میں خواتین کو بلیک میل ہراساں کرنے والے 3ملزمان گرفتار
    • سرگودھا،5سالہ بچہ کھیلتے ہوئے گندے پانی کے جوہڑ میں گر کر جاںبحق
    • سعودی عرب،  وجوا  قارئ کے لیے مملکت کی تاریخ و ثقاف  کا  یا ا سائیکلوپیڈیا تیار
    • شوہر نے بیوی اور اس کے آشناکو فائرنگ کرکے قتل کردیا
    • لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران گرجاگھروں کی سکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
    • ڈی آئی جی آپریش ز فیصل کامرا  کا لاہور کے مختلف گرجاگھروں کا دورہ
    • شورکوٹ میں ٹریفک حادثہ: 2 کمسن بچے جاں بحق، تین افراد زخمی
    • لاہور:باغ جناح میں 176 سال پرانا کوئین ساگو پام درخت پوری طرح پتوں سے بھرا نظر آرہا ہے۔
    • پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہدا جموں 6نومبر کو منائیں گے
    • ریسکیو ٹیم میرپور نے آپریشن کرتے  ہوئے ایک لاش برآمد کر لی
    • ہائیکورٹ میں11ڈویژن 27سنگل بنچز کیسز کی سماعت کرینگے
    • بھارت میں سکھوں کے بدترین قتل عام کو 42 سال بیت گئے
    • سعودی عرب، متعدد سکولوں میں آن لائن کلاسز میں توسیع
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم انوسٹی گیشن امور اور سنگین جرائم کے کیسز کی تفتیش و پراسیکیوشن سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • قتل’ اغوا ودیگر سنگین جرائم کیسز کی بروقت یکسوئی یقینی بنائی جائے: آئی جی پنجاب
    • سائنس دانوں نے پہلی بار اے آئی سے بنا وائرس انسان میں داخل کر دیا
    • کراچی پورٹ پر کھاد ‘ گندم سے لدے 2 بحری جہاز پہنچ گئے
    • کراچی سے آنے والی ٹرین رکن پورکے قریب پٹڑی سے اتر گئی،ٹرین آپریشن معطل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قتل’ اغوا ودیگر سنگین جرائم کیسز کی بروقت یکسوئی یقینی بنائی جائے: آئی جی پنجاب

    By Khabrain Newsنومبر 2, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت انوسٹی گیشن امور اور سنگین جرائم کے کیسز کی تفتیش و پراسیکیوشن سے متعلق اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و تشدد، قتل اور اغوا سمیت سنگین جرائم کے کیسز کی تفتیش، چالاننگ اور پراسیکیوشن کے عمل میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و تشدد کے کیسز میں بروقت انصاف کی فراہمی ہماری ریڈ لائن ہے۔ پولیس افسران خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے کیسز کی بروقت یکسوئی پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قتل اور اغوا سمیت سنگین جرائم کے کیسز کی بروقت یکسوئی یقینی بنائی جائے۔ تمام ڈی پی اوز 2024ء سے اب تک کے چالانوں اور اشتہاری ملزمان کا ریجن وائز ڈیٹا 15 نومبر تک پی آر ایم ایس پر اپ ڈیٹ کروائیں۔ متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر اہداف مکمل کرنے کا ٹاسک دیا جائے جبکہ سکروٹنی اور انسپکشن کے ذریعے عمل درآمد کی رپورٹ لی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ ڈی پی اوز سنگین جرائم کی ایف آئی آرز خود دیکھیں اور ایس ڈی پی اوز و ڈی ایس پیز لیگل کے کردار اور کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انوسٹی گیشن افسران عدالتوں میں پیشی سے قبل متعلقہ ڈی پی اوز کو کیسز کے بارے میں بریف کریں اور مکمل تیاری و متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوں۔ اجلاس میں انوسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوشن کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے مجوزہ اقدامات اور لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز کو انوسٹی گیشن اور چالاننگ میکانزم میں بہتری کے لیے اہداف مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث ذمہ داران کا کڑا احتساب جاری رہے گا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لیگل، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب اور اے آئی جی لیگل سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

     

    Khabrain News

    Keep Reading

    لاہور:انتظامیہ سے تصادم کے بعد کئی روز تک بند رہنے کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ میں جزوی کاروبار بحال نظر آرہا ہے۔

    راولپنڈی:3منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی ، بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا

    مختلف شہروں میں خواتین کو بلیک میل ہراساں کرنے والے 3ملزمان گرفتار

    تازہ ترین

    سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

    پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

    سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

    باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

    گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.