اسلام آباد (این این آئی) افغان طالبان رجیم کی جانب سے فتن الہندوستان اور فتن الخوارج کو امریکی ساختہ اسلحہ فراہم کرنے کے شواہد سامنے آگئے۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے بھارتی پراکسی فتن الہندوستان کے دہشت گردوں سے امریکی ساختہ ہتھیار برآمد کیے ہیں جس میں M16 اورM4 رائفلز، ایمنگ لیزر اور نائٹ ویژن ڈیوائسز شامل ہیں۔ طالبان لیڈر ملا ہب اللہ کا فتن الہندوستان کو طالبان رجیم کی جانب سے اسلحہ فراہمی کے لیے لکھا گیا خط بھی دونوں کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے۔ اس حوالے سے خفیہ رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بلوچستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے لیے78 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی ہے۔ بھارتی ریٹائرڈ کرنل بھی فتن الہندوستان اور فتن الخوارج کے ذریعے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں افغان سرزمین سمیت بھارتی اور اسرائیلی کردارکا اعتراف کر چکا ہے۔ امریکی جریدے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹ میں پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان گورنر ملا شیرین کی میزبانی میں بھارت افغان انٹیلیجنس حکام کے اجلاس کا انکشاف ہو چکا ہے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور:انتظامیہ سے تصادم کے بعد کئی روز تک بند رہنے کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ میں جزوی کاروبار بحال نظر آرہا ہے۔
- راولپنڈی:3منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی ، بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا
- مختلف شہروں میں خواتین کو بلیک میل ہراساں کرنے والے 3ملزمان گرفتار
- سرگودھا،5سالہ بچہ کھیلتے ہوئے گندے پانی کے جوہڑ میں گر کر جاںبحق
- سعودی عرب، وجوا قارئ کے لیے مملکت کی تاریخ و ثقاف کا یا ا سائیکلوپیڈیا تیار
- شوہر نے بیوی اور اس کے آشناکو فائرنگ کرکے قتل کردیا
- لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران گرجاگھروں کی سکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
- ڈی آئی جی آپریش ز فیصل کامرا کا لاہور کے مختلف گرجاگھروں کا دورہ
- شورکوٹ میں ٹریفک حادثہ: 2 کمسن بچے جاں بحق، تین افراد زخمی
- لاہور:باغ جناح میں 176 سال پرانا کوئین ساگو پام درخت پوری طرح پتوں سے بھرا نظر آرہا ہے۔
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم شہدا جموں 6نومبر کو منائیں گے
- ریسکیو ٹیم میرپور نے آپریشن کرتے ہوئے ایک لاش برآمد کر لی
- ہائیکورٹ میں11ڈویژن 27سنگل بنچز کیسز کی سماعت کرینگے
- بھارت میں سکھوں کے بدترین قتل عام کو 42 سال بیت گئے
- سعودی عرب، متعدد سکولوں میں آن لائن کلاسز میں توسیع
- آئی جی پنجاب عبدالکریم انوسٹی گیشن امور اور سنگین جرائم کے کیسز کی تفتیش و پراسیکیوشن سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- قتل’ اغوا ودیگر سنگین جرائم کیسز کی بروقت یکسوئی یقینی بنائی جائے: آئی جی پنجاب
- سائنس دانوں نے پہلی بار اے آئی سے بنا وائرس انسان میں داخل کر دیا
- کراچی پورٹ پر کھاد ‘ گندم سے لدے 2 بحری جہاز پہنچ گئے
- کراچی سے آنے والی ٹرین رکن پورکے قریب پٹڑی سے اتر گئی،ٹرین آپریشن معطل