Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

    By Daily Khabrainمارچ 7, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ تھری میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دے دی۔ شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ تھری کے میچ میں ملتان سلطان نے صہیب مقصود کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جس کے جوب میں پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور اینڈرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے ہی اوور میں فیچر نے محمد عرفان کو پی ایس ایل تھری کا سب سے بلند چھکا رسید کیا لیکن اگلے ہی اوور میں سہیل تنویر نے انہیں 11 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ کامران اکمل اور ڈیوان اسمتھ بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے، کامران اکمل 9 رنز بناکر محمد عرفان کا شکار بنے جب کہ اسمتھ 18 رنز بنانے کے بعد پولارڈ کی گیند پر آٹ ہوئے۔ کپتان محمد حفیظ نے رکی ویسل کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس دوران ویسل محمد عرفان کی گیند پر کٹ شارٹ کھیلتے ہوئے احمد شہزاد کو کیچ دے بیٹھے، وہ 22 رنز بناکر آٹ ہوئے جس کے بعد لیام ڈیسن نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کو 2 اوورز میں 32 رنز درکار تھے لیام سہیل تنویر کو چھکا مارنے کے چکر میں بانڈری پر کیچ دے بیٹھے جب کہ اگلی ہی گیند پر حماد اعظم بھی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ دوسری جانب محمد حفیظ تمام تر کوششوں کے باوجود ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے اور ایک گیند قبل 56 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آٹ ہوگئے۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان کی جانب سے کمارا سنگاکارا اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 51 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، اس دوران سنگاکارا نے شاندار چھکے بھی لگائے وہ 28 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ احمد شہزاد اور صہیب مقصود نے دوسری وکٹ کے لیے 56 رنز کی عمدہ شراکت داری قائم کی جس میں صہیب مقصود بلندوبانگ چھکے بھی شامل تھے جب کہ احمد شہزاد بھی انہیں بھرپور سپورٹ کرتے رہے مگر وہ 37 رنز بناکر آٹ ہوئے جس کے بعد شعیب ملک بیٹنگ کے لیے لیکن ان کی اننگز صرف 13 رنز تک ہی محدود رہی۔ صہیب مقصود آج جارحانہ موڈ میں دکھائی دیے، انہیں گیند کو بار بار بانڈری لائن پار کروانے سے پشاور زلمی کا کوئی بھی بولر روک نہیں پایا بلکہ انہوں نے ہر ایک کی خوب درگت بنائی اور 42 گیندوں پر 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 7 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل تھے۔ صہیب مقصود نے پی ایس ایل تھری میں کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ملتان سلطان 9 پوائنٹس کے ساتھ پی ایس ایل تھری کے پوائںٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘

      ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

      پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.