لاہور(آئی این پی) پاکستانی فٹ بال کی فیفا سے رکنیت کی بحالی کے بعد قومی کھلاڑیوں کا بین الاقوامی سفر بھی شروع ہوگیا اور مایہ ناز قومی گول کیپر ثاقب حنیف سے مالدیپ کے کلب نے بھاری معاوضے پر معاہدہ کرلیا۔ثاقب حنیف منگل 27 مارچ کی شب مالدیپ روانہ ہوں گے ۔ ثاقب حنیف اس سے قبل بھی بی جی اسپورٹس ایف سی کی جانب سے مالدیپ میں ہونے والی پروفیشنل لیگ کے سیزن 2016اور 2017میں حصہ لے کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔