تازہ تر ین

چیف ایڈیٹر خبریں سے آصف رجوانہ کی ملاقات، ملک کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے

لاہور  (اپنے سٹاف رپورٹر سے) این اے 155 سے ن لیگ کے امیدوار آصف رفیق رجوانہ نے گزشتہ روز چیف ایڈیٹر خبریں ضیا شاہد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقعہ پر آصف رفیق رجوانہ نے کہا کہ روزنامہ خبریں اور ضیا شاہد کا نام پاکستانی صحافت میں لیجنڈ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اور پاکستانی صحافت اور سیاست ان کے بغیر نامکمل متصور ہوتی ہے اس لیے میں آپ سے سیاسی رہنمائی حاصل کرنے کیلئے حاضر ہوا ہوں۔ ضیا شاہد نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت نوجوان قیادت کی اشد ضرورت ہے جو اسے آپ جیسے نوجوان ملک کی سیاست کو صحیح مقام پر لے جائیں گے۔ مجھے امید ہے آپ کے حلقے کی عوام آپ جیسے باصلاحیت نوجوان کو ضرور پارلیمنٹ میں جانے کا حق دے گی۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain