تازہ تر ین

ایک ارب اثاثوں کے مالک احد چیمہ وعدہ معاف گواہ بنیں گے یا نہیں ،فیصلہ سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) آشیانہ اقبال کیس میں گر فتار اہم بیورو کریٹ کوڈورڈز میں پیغام ملنے کے بعد مبینہ طور پر وعدہ معاف گواہ بننے سے منحرف ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کو 8 فٹ چوڑے اور 9 فٹ لمبے کمرے میں قید رکھا گیا ہے جس کی چھت پر کیمرہ نصب ہے۔ آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار احد چیمہ نے نیب کی حراست میں وعدہ معاف گواہ بننے کی حامی بھر لی تھی تاہم احتساب عدالت میں پیشی کے دوران مبینہ طور پر ان تک کوڈ ورڈز میں پیغامات پہنچائے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کو چیف سیکرٹری بنانے کا لالچ دیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر وعدہ معاف گواہ بننے سے انکار کر دیا ، اس معاملے میں ان کی اہلیہ صائمہ احد کا کلیدی کردار ہے وہ آٹھ مرتبہ اپنے شوہر سے نیب ہیڈ کوارٹرز میں مل چکی ہیں۔

 


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain