لاہور(خصوصی رپورٹ)بھارت کی جانب سے ہیروئن سمگلنگ کے جھوٹے الزامات لگائے جانے کے بعدریلوے پولیس حکام نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی ٹرین سمجھوتہ ایکسپریس اور مال بردار ٹرینوں کی چیکنگ اور تلاشی کا طریقہ کار انتہائی سخت کر دیا ہے اور کلیئرنس ملنے کے بعد پسنجر اور مال بردار ٹرینوں کو بھارت کے لیے روانہ کیا جاتا ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان سے سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کی روانگی سے قبل واشنگ لائن میں پوری ٹرین کی سپیشل برانچ کے سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل کے ذریعے تلاشی لی جاتی ہے جس کے بعد ٹرین کو پلیٹ فارم پر لایا جاتا ہے ، جس مسافر کے پاس پاسپورٹ ہوتا ہے صرف اسے پلیٹ فارم پر آنے کی اجازت دی جاتی ہے مسافروں کے ٹرین میں سوار ہونے کے بعد تمام بوگیوں کے دروازے لاک کر دئیے جاتے ہیں اور ہر بوگی کے دروازے پر پولیس اہلکار تعینات کیا جاتا ہے تا کہ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص ٹرین میں سوار نہ ہو سکے ، اسی طرح واہگہ ریلوے سٹیشن پر بھی کسٹم انٹیلی جنس کے ذریعے تمام بوگیوں کی دوبارہ تلاشی لینے کے بعد ٹرین کو اٹاری کے لیے روانہ کیا جاتا ہے ۔علاوہ ازیں لاہور ریلوے سٹیشن سے جو مال گاڑی سامان لے کر واہگہ کے راستے بھارت جاتی ہے پہلے مذکورہ ٹرین کے مال گودام میں کسٹم ،اے این ایف اور ریلوے پولیس کے ذریعے تمام ریکس چیک کئے جا تے ہیں اور ٹرین کے ویکیوم پائپ کی بھی چھان پھٹک کی جاتی ہے جس کے بعد مال گاڑی کی تمام بوگیوں کو ریلوے عملے کی موجودگی میں سیل کیا جاتا ہے اور مال گاڑی ٹرین کی نگرانی بھی ریلوے پولیس کے ذریعے کی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل بھارتی ریلوے حکام نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے آنے والی مال گاڑی کی ایک بوگی سے ہیروئن بر آمد کی ہے ،اسی طرح ایک بار پھر یہ الزام لگا دیا کہ انجن کے خفیہ خانوں سے ہیروئن بر آمد کی گئی ہے لیکن بھارتی کسٹمز حکام الزام ثابت نہ کر سکے ۔ ٹرین تلاشی
بریکنگ نیوز
- ایران کے انتباہ کے باعث وینس کا سوئٹزرلینڈ دورہ ملتوی
- پاؤنڈ کی قدر میں کمی، 365 روپے تک گر گیا، یورو 380 روپے پر مستحکم
- پاکستان میں تیار کردہ دیوہیکل فیفا بال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں نمائش کے لیے پیش
- اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا: امریکی
- پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کرے گا
- اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم
- عمران خان کے اہلِ خانہ اور وکلا سے ملاقاتوں پر عائد پابندیاں ختم ہونی چاہئیں: خواجہ سعد رفیق
- لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران
- پیٹرولیم قیمتوں میں بڑا ریلیف، پیٹرول 299 روپے فی لیٹر ہو گیا
- پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں تقریباً 15 ہزار روپے کی بڑی کمی
- مشہور فٹبالراشرف حکیمی کے خلاف مبینہ عصمت دری کیس ٹرائل کے لیے منظور
- عماد عرفانی کی تصاویر کا موازنہ نوجوان عمران خان سے ہونے لگا
- کنزہ ہاشمی: بچپن میں بھوتوں سے ڈرتی تھی، بڑے ہوکر انسان زیادہ خوفناک لگے
- پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل 11ویں شکست، بیلجیم نے 6-0 سے ہرادیا
- قطر کا الزام، ورلڈ کپ میچ میں فیفا نے کینیڈا کی حمایت کی
- پاکستان میں مکمل ای پاسپورٹ نظام نافذ ہوگا
- آفت لگو گی۔ جہاز میں بیٹھی خاتون کا حبہ بخاری کو وزن گھٹانے کا مشورہ
- حج کے بعد وسیم اکرم نے 5 کنال زمین مسجد اور مدرسے کے لیے وقف کردی۔
- لاہور میں 5 KFC آؤٹ لیٹس سیل کر دیے گئے
- ڈالر مضبوط، دبئی میں 24 قیراط سونے کی قیمت 500 درہم سے نیچے آگئی
