تازہ تر ین

شعلے دور دور تک دیکھے گئے …. متعدد سورما واصل جہنم ، فورسز الرٹ

کھوئی رٹہ (خصوصی رپورٹ) کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی گولہ باری اور فائرنگ ،پاک افواج کی جوابی کارروائی بھارتی مورچہ تباہ‘ کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات۔ بھارتی فوج نے گولہ باری کے ساتھ ساتھ روشنیوں کے گولے بھی فضا میں پھینکے، گولہ باری و فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کنٹرول لائن کے علاوہ کیری، سبز کوٹ، گائی پیلاں، ٹائیں، بھینس گالہ میں بھارتی افواج نے بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی۔ گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ پیر کی رات 10:30بجے شروع ہوا جو کہ 12:30 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ بھارتی افواج کی شدید گولہ باری کی آواز سن کر لوگوں نے سمجھا کہ بھارت نے حملہ کردیا۔ پاک افواج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کا مورچہ تباہ ہوگیا۔ مورچے میں لگی آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دیتے رہے۔ مورچے میں موجود کئی بھارتی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نامعلوم مقام کی طرف لے جایا گیا۔ ادھر کنٹرول لائن کے قریب بسنے والے افراد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارت کو وہ مزا چکھائیں گے کہ یاد رکھے گا۔
بھارت‘ فائرنگ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain