Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست
    • کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز
    • نیویارک میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ، متعدد افراد گرفتار
    • مارک زکربرگ کی آئرلینڈ میں شاہانہ خریداری، تاریخی محل کی قیمت تقریباً 9 ارب روپے
    • پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی
    • انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب
    • نیتن یاہو کے ترکیہ مخالف بیانات خطے میں کشیدگی بڑھا سکتے ہیں: اسرائیلی حکام
    • پنجاب سے بھکاری کراچی آتے ہیں، خواجہ سرا بھی لاہور کے ہیں: شبر زیدی
    • پاکستانی فضائی حدود کی بندش ,بھارتی ایئرلائنز کو 2.8 ارب ڈالر کا خسارہ
    • پاکستان سمیت 75 ممالک پر امریکی امیگرنٹ ویزا پابندی غیر قانونی قرار
    • ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم
    • عوام کے لیے خطرے کی گھنٹی، 29 منرل واٹر برانڈز غیر محفوظ قرار
    • چین نے ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی مزید ممالک تک بڑھا دی
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپورٹس اداروں کو سیاسی تقریوں سے پاک کرنے کا فیصلہ سیٹھی کی چھٹی کا امکان

    By Daily Khabrainجولائی 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)سیاسی بنیادوں پر تقرریوں کا معاملہ، تحریک انصاف نے کھیل کے اداروں کو سیاسی تقرریوں سے پاک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے صوبائی گورنرز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کی طرف رخ کر لیا ہے، چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کو بھی عہدے سے ہٹایا جائیگا کیونکہ ان کی تقرری نواز شریف نے سیاسی بنیاد پر کی تھی۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کو بھی عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد کھوکھر کی تقرری بھی اہم لیگی شخصیت کے رشتہ دار ہونے کی بنیاد پر کی گئی تھی، اب پی ٹی آئی سیاسی طور پر ہونیوالی تقرریوں کو ختم کرے گی۔دوسری جانب عمران خان کے نئے وزیر اعظم بننے سے قبل ہی کرکٹ کی بعض شخصیات چیئرمین پی سی بی کی پوسٹ سنبھالنے کے خواب دیکھنے لگی ہیں، ان میں ایک پی ایس ایل فرنچائز کے مالک سمیت بعض سابق کرکٹرز بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق بعض لوگوں نے عمران خان کی قریبی شخصیات کو یقین دلانا شروع کردیا ہے کہ ان سے بہتر انتخاب کوئی ثابت ہو ہی نہیں سکتا۔دوسری جانب لاہور میں واقع بورڈ آفس میں بھی گزشتہ روز حکومت کی تبدیلی کا چرچا رہا اور ملازمین تبادلہ خیال کرتے رہے کہ اس کا کس پر اثر پڑ سکتا ہے، چیئرمین نجم سیٹھی شام کو دفتر آئے اور معمول کے امور انجام دیے،قریبی ذرائع کے مطابق انھوں نے دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی اپنا لی ہے، وہ خود سے میدان نہیں چھوڑیں گے۔ادھر الیکشن کے دنوں میں بھی ذاکرخان، عمران خان کے آس پاس ہی دکھائی دیے، البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں چیئرمین کی ذمہ داری شاید ہی سونپی جائے، سابق کپتان کو اس بات کا اندازہ ہے کہ سب دونوں کی قربت سے واقف ہیں ایسے میں اگر کوئی بڑی ذمہ داری سونپی تو دوستی نبھانے کا الزام لگ جائے گا، ذاکر خود بھی چاہتے ہیں کہ ماضی کی پوسٹ پر ہی فعال ہو جائیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی 16 سال بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست

      کراچی میں 26 اگست سے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز، انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز

      پاکستانی فٹ بالر مریم محمود نے برطانوی کلب ریکسہم اے ایف سی کے آنر بورڈ پر جگہ بنا لی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.