Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیشنل مینارٹی ڈے کے موقع پر جیلانی پارک لاہور میں جشن آزادی تقریب کا انعقاد،مسلم و مسیحی رہنماﺅں اور ڈی سی لاہور کی شرکت

    By Daily Khabrainاگست 11, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) نیشنل مینارٹی ڈے کے موقع پر جشن آزادی کے سلسلہ میں خصوصی تقریب جیلانی پارک لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی تمام مذہبی اقلیتوں کے نمائندوں اور مسلم رہنماﺅں نے شرکت کی، قومی یکجہتی کے اظہار کیلئے تقریب کو”ا س پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں“ کا عنوان دیا گیا،اس اہم تقریب کا اہتمام،سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی ، باباگورونانک جی ویلفیئر سوسائٹی ، کیتھڈرل چرچ لاہور، پریسبٹیرین چرچ ، شری کرشنا مندر ، بالمیکا سوامی مندر لاہور، منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز نے مشترکہ طور پر کیا۔تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق، عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، ، تحریک انصاف کے رہنماولید اقبال،چوہدری عبد الغفور میو،عنصر ظہور،ہمایوں میر، علامہ عبد المصطفیٰ چشتی ،علامہ زبیر عابد،علامہ زبیر احمد ظہیر،مخدوم عاصم،اے ڈی پی ایچ اے ، ظہور عنصر بٹ ،ہمایوں میر،سردار عطر سنگھ،سردار رنجیت سنگھ ،سردار جسپال سنگھ ،شیخ اظہر محمود شہزاد رسول،حاجی محمد اسحق،راجہ محمد زاہد، عبدا لحفیظ چوہدری اور سکھ بچوں کی کثیر تعداد نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کے آغاز تمام رہنماﺅں نے مل کر قومی ترانہ پڑھا،رہنماﺅں نے شجر کاری مہم کے سلسلے میںپودے بھی لگائے، ملی نغمے بھی گائے گئے اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں،تمام مذاہب کے رہنماﺅں نے اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق دعا مانگی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار بشن سنگھ نے کہاکہ پنجاب ہمارے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کی سر زمین ہے،ہمارا اس مٹی سے روحانی عقیدت کا رشتہ ہے ،ہمیں اس کے ذرے ذرے سے پیار ہے یہ ہماری شان اور آن ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہاکہ وطن عزیز میں بسنے والے غیر مسلم اقلیتوں کے جان و مال اور مذہبی عبادت گاہوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔پنڈت بھگت لال نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان نے ہمیں عزت دی پاکستان ہماری پہچان ہے۔ریورنڈ شاہد معراج نے کہا کہ پاکستان بلاتفریق سب کا وطن ہے ،قائد اعظم کی قیادت میں مسیحی بزرگوں نے آزادی کیلئے جدوجہد کی،ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔خرم نواز گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی کی تقریب اپنی نوعیت کی بے مثال اور منفرد تقریب ہے،محبت اور یکجہتی کی خوشبو سے پوراپاکستان مہکے گا،مینارٹیز پاکستان کے جسم کاحصہ ہیں،جسم اس وقت تک ہی صحت مند رہتا ہے جب تک اس کے تمام اعضاصحت مند اور فعال ہوں،یہ پاکستان سب کا ہے،اس کی تعمیر و ترقی میں اقلیتیں ہر دور میں آگے رہیں،ہمیں اپنے ہر شہری پرفخر ہے۔سہیل احمد رضا نے کہاکہ قیام پاکستان کے موقع پر مسلمانوں کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماﺅں نے قائد اعظم کی قیادت میں آزادی حاصل کی،پاکستان واحد اسلامی ریاست ہے جہاں آئین پاکستان میں غیر مسلموں کو مکمل ،سیاسی،مذہبی سماجی حقوق کی ضمانت دی گئی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

      گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔

      بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.