Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔
    • بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی
    • عاطف بٹ نے مسلسل تیسری بار CEO ٹیکن ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
    • پولینڈ کے سائیکلسٹ نے اسلام آباد سے خنجراب تک 1,390 کلومیٹر کا سفر مکمل کرلیا
    • اسموگ سیزن قریب، پنجاب میں سکولوں کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
    • تیل کی قیمت دوبارہ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان
    • ہاکی ورلڈ کپ: بھارت کو انگلینڈ سے شکست پاکستان کیلئے اگلے مرحلے کی امیدیں زندہ
    • بابر اعظم زخمی،انگلینڈکےخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر،سلمان علی آغا قیادت کریں گے
    • پاکستان 2026 میں دنیا کی منفرد ترین سیاحتی منزلوں میں شامل
    • نورین نیازی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت، راولپنڈی میں پیش رفت
    • آبنائے ہرمز کھولنے سے پہلے امریکا مطالبات تسلیم کرئے:ایرانی اسپیکر
    • فیفا عہدیدار صدر جیانی انفانٹینو پر تنقید کے بعد عہدے سے برطرف
    • خارکیف کے علاقے میں روسی میزائل حملہ10 افراد ہلاک
    • غزہ میں پانی اور نکاسیِ آب کا نظام درہم برہم ہونے کا خطرہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف ، گیلانی ، خورشید شاہ ملاقات ، قومی اسمبلی میں احتجاج کی حکمت عملی طے

    By Daily Khabrainاگست 12, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کرنے کےلئے مشترکہ حکمت عملی طے کر لی ہے جس پر دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا،خصوصی طور پر پہلے سیشن میں حاضری یقینی بنانے کےلئے اپوزیشن اراکین کے مختلف گروپس بنائے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی اور سید خورشید شاہ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ 96ایچ ماڈل ٹاﺅن میں اہم ملاقات کی ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، خواجہ سعد رفیق اور رانا تنویر حسین بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوںجماعتوں کے رہنماﺅںنے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور وفاق او رپنجاب میں حکومت سازی کے مراحل کے حوالے سے جاری امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ رہنماﺅں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ حالیہ انتخابات میں تاریخ کی بد ترین دھاندلی ہوئی ہے اور اس کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آوازبلند کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں قومی اسمبلی میں بھرپور کردار ادا کرنے اور خصوصاً آئندہ کے اجلاس کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے کی گئی جس پر دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ اس موقع پر طے پایا کہ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا اور اس کےلئے مختلف گروپس بنانے پر گفتگو ہوئی جبکہ اس موقع پر مستقبل میں بھی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیرا عظم ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کر مراحل بارے بھی گفتگو اور متحدہ اپوزیشن کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پنجاب کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آئے۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے درمیان کسی قسم کے اختلافات یا ایک دوسرے سے تحفظات نہیں ،اپوزیشن متحد ہے اور تمام جماعتیں ساتھ مل کر چلےں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر لائن آف ایکشن طے کی ہیں اورمعاملات کو آگے چلانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مختلف گروپس تشکیل دئیے گئے ہیں تاکہ اراکین اسمبلی کی حاضری پوری رکھی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تحفظات پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔ انہوںنے پنجاب میں حکومت سازی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے تمام کوششیں کر لی ہیں، سیشن ہونے پر تمام کوششیں کھل کر سامنے آ جائیں گی ۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

      گوگل نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنا نیا دفتر کھول دیا۔

      بانی پی ٹی آئی کی صحت پر قید اور تنہائی نے گہرا اثر ڈالا ، میڈیکل رپورٹس ما ہر ڈاکٹروں کے ساتھ دیکھی اور تفصیلی بات کی ہے، سابق صدرعارف علوی

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.