کراچی (ویب ڈیسک )کراچی میں قومی ایئر لائن(پی آئی اے)کی خصوصی حج پرواز70 عازمین کو ایئر پورٹ پر چھوڑ کر جدہ روانہ ہو گئی ،جس پر عازمین حج نے سخت پریشانی کا شکار ہو گئے اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا۔رہ جانے والے عازمین حج میں خواتین اوربزرگ بھی شامل ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے میں کم گنجائش کے باعث مسافرروانہ نہ ہوسکے،عازمین حج کورات 10 بجے روانہ کیاجائے گا۔

