Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فلمی ستاروں نے عمران خان کو اپنا ”خیال رکھنے والا “ قرار دے دیا ، نیک امیدوں کا اظہار

    By Daily Khabrainاگست 20, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک)نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کرپشن کے خلاف کھلی جنگ کے اعلان کے ساتھ ساتھ کئی موضوعات اور مسائل پر کھل کر بات کی اور اپنی حکومت کے آئندہ کے لائحہ عمل اور اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔عمران خان کے اس خطاب پر تبصروں، تجزیوں اور تعریف و توصیف کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس میں پاکستانی شوبز اسٹارز نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔معروف اداکارہ اور اسٹائل آئیکون ماہرہ خان بھی نئے وزیراعظم کو سراہے بنا رہ نہ سکیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے دلی جذبات لکھ ڈالے۔ماہرہ نے لکھا، ‘وہ الفاظ جن کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ سننے کو ملیں گے، عمران خان آپ کو اپنا وزیراعظم کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے! آپ کے اس مشن میں، میں آپ کے ساتھ ہوں۔’اداکارہ نے مزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کا شمار بھی اب ا±ن لوگوں میں ہوتا ہے، جن کے لیے ان کی والدہ خصوصی دعائیں کرتی ہیں، ماہرہ کے مطابق، ‘آپ جب بھی ٹی وی پر آئیں گے آپ پر ایک پھونک ماری جائے گی۔’اداکار و ماڈل عدنان ملک نے بھی کچھ اسی قسم کے جذبات کا اظہار کیا۔عدنان ملک نے عمران خان کی ایک تصویر شیئر کرکے لکھا، ‘وزیراعظم عمران خان، میں نے کبھی کسی بااختیار شخص کو اس طرح ایمانداری اور وڑن کے ساتھ ملک و قوم سے بات کرتے نہیں سنا’۔اداکار نے لکھا، ‘آپ کے خیالات بہت پر امید، دلوں کو گرما دینے والے اور متاثر کن ہیں۔ کرپشن کو بے نقاب کرنے سے لے کر، تعلیم میدان میں بہتری، معاشی بڑھوتری، اقلیتوں کے حقوق، جانوروں کے حقوق، پانی، ماحولیات، کھیلوں کی ترقی، بیواو¿ں کے حقوق، بچوں پر تشدد، صحت، فاٹا، بلوچستان، پولیس اصلاحات، سویلین اصلاحات، سیاحت او ٹیکس کلیکشن، آپ نے نئے پاکستان کو جانے والی ہر شریان کو چھوا ہے۔’ساتھ ہی عدنان ملک نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے لکھا، ‘کپتان میں آپ کی ٹیم میں شامل ہوں اور اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔’گلوکار و اداکار فرحان سعید بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کر ڈالا۔فرحان سعید نے لکھا، ‘پاکستان اب ہم لاوارث نہیں، ہمارا خیال رکھنے والا آگیا ہے!’عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا، ‘خان صاحب پہلے آپ سے محبت تھی، اب آپ سے عقیدت ہوگئی ہے!’ساتھ ہی فرحان سعید نے بتایا کہ عمران خان کو بولتے ہوئے سن کر ان کی آنکھوں میں آنسو ہیں، ان کا کہنا تھا، ‘ مسٹر پرائم منسٹر میں دل و جان سے آپ کی ٹیم ہوں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔’اداکارہ ماورہ حسین نے بھی کچھ اسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا اور لکھا، ‘مجھے اپنے وزیراعظم سے محبت ہے، کیا خوب پہلا خطاب تھا۔’ماورہ نے مزید لکھا کہ ‘کپتان آپ آگے بڑھیں، آپ ہمیں اپنے پیچھے پائیں گے، انشاءاللہ، اللہ آپ کو اور آپ کے ارادوں کو سلامت رکھے، آمین’!

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.