Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
    • ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ہائی پروفائل تقریب میں اپنی 80ویں سالگرہ منائی
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ
    • نیتن یاہو ایران سے ہار گئے؟ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا دھماکہ خیز دعویٰ
    • ایران پر جنگ مسلط ہوئی تو پوری قوم ایک مٹھی بن گئی، صدر پزشکیان
    • یورپی یونین کا میٹا کو بڑا حکم!
    • اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری، نئی رپورٹ جاری
    • جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
    • عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی
    • امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی
    • رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا
    • آج ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامن
    • نیویارک کی تاریخی فتح؛ سان انتونیو کو شکست دے کر 53 سال بعد چیمپئن بن گیا
    • زرعی اسٹوریج کیلیے 7۔1 ارب مختص کرنے پر اظہار تشویش
    • چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب
    • اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو
    • بھارت: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
    • امریکا ایران معاہدے پر کل دستخط ہونگے، ٹرمپ کا اعلان
    • غیر ملکی ایجنسیاں ’جاسوس کچھوؤں اور مچھلیوں‘ کے ذریعے چینی سمندروں پر نظر رکھ رہی ہیں: چین کا دعویٰ
    • کینیڈی نے عمارت سے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام مٹا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بالی وڈ اداکار رشی کپور کو پاکستان میں کی گئی آﺅ بھگت یاد آنے لگی

    By Daily Khabrainاگست 27, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی (ویب ڈیسک)رشی کپور کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ کئی دہائیوں سے فلم نگری میں راج کررہے ہیں۔لیجنڈ اداکار اس وقت بھی کئی فلموں میں اہم کرداروں میں نظر آتے ہیں جس میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ملک‘ بھی شامل ہے۔رشی کپور اداکاری کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی فعال رہتے ہیں اور اپنے بیانات اور ٹوئٹس کی وجہ سے تنازعات میں گھرے رہتے ہیں۔بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے حالیہ انٹرویو میں رشی کپور نے کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دشمن ممالک ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں جس کی مثال دیوار برلن گرانا، جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کا اختلافات کو بھلانا شامل ہے لیکن کیا ہم 71 سالوں بعد پاکستان کے ساتھ ایسا کچھ کرسکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم ابھی بھی کشمیر اور مذاہب پر لڑ رہے ہیں جو کہ بچگانہ عمل ہے ، اس وقت جب ساری دنیا پرانے مسائل سے جان چھڑا رہی ہے، ہم کشمیر کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں لیکن اب اس معاملے کو کسی بھی طرح سے حل کرنا پڑے گا۔رشی کپور نے مزید کہا کہ میرے والدین کی پیدائش برٹش انڈیا میں ہوئی تھی اور اس وقت پاکستان نہیں بنا تھا اور میرے دادا 1926 میں پشاور سے ممبئی آئے تھے لہٰذا مجھے پشاور والا ہونے پر فخر ہے لیکن میں اپنے آباءو اجداد کی جگہ نہیں دیکھ سکتا اور پاکستان نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ میری 2 نسلیں گزرچکی ہیں لہٰذا میرے لیے افسوس کی بات ہے کہ آزادی کے 71 سال بعد بھی وہی پریشانیاں ستا رہی ہیں۔رشی کپور کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان امن کی امید لگائے بیٹھے ہیں،کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں لیکن مسائل وہیں کے وہیں اٹکے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب دونوں ملکوں کے لوگ آپس میں ملتے ہیں تو ایسے ملتے ہیں جیسے بچھڑے ہوئے خاندان کے لوگ ملتے ہیں کیوں کہ رہن سہن، طور طریقے اور کھانے سب ایک جیسے ہیں۔رشی کپور نے کہا کہ 1990 میں فلم ’حنا‘ کی ایک روز کی شوٹنگ ہم نے اسلام آباد میں کی تھی جس کے لیے 4 یا 5 روز قیام کیا تھا لیکن اس دوران میری اس طرح آﺅ بھگت کی گئی جیسے میں ’ہندوستان کا بادشاہ‘ ہوں۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے والد اور آباءو اجداد کا پشاور میں گھر دیکھا ہے، اس سال میں 66 برس کا ہوجاو¿ں گا لیکن آج اپنے بچوں کو ان کے دادا کا گھر دکھانے نہیں لے جا سکتا۔اپنے بیٹے رنبیر کپور سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ رنبیر نے فلم ’سنجو‘ میں بہترین اداکاری کرکے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں۔ جہاں اس نے ’سنجو‘ کے لیے خود کو بہترین کہلوایا ہے تو وہیں اس نے فلم ’جگا جاسوس‘ کرکے خود کو بدترین اداکار کہلوانے کا حق دار بھی ٹھہرایا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی اداکار رشی کپور 1990 میں فلم ’حنا‘ کی شوٹنگ کے لیے پاکستان آئے تھے اور اس موقع پر انہیں پاکستان میں بے انتہا محبت ملی تھی اور ان کی خوب آﺅ بھگت کی گئی تھی۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    امیتابھ بچن نے 83 سالہ زندگی کے مصروف ترین دن میں کیا کچھ کیا؟

    ہریتک روشن 40 سال بعد رجنی کانت کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

    گائنیتھ پیلٹرو کو مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اپارٹمنٹس کی تشہیر پر تنقید کا سامنا

    تازہ ترین

    عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی

    امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی

    رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا

    چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب

    اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.