تازہ تر ین

میرا کی تاریخی اڑان ، شاہ رخ کے ساتھ اداکاری اپنی مرضی سے کرونگی

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ میرا طرح طرح کے بیانات سے میڈیا میں رہنے کی کوشش کرتی ہیں، ایک اور ٹویٹ کے ذریعے ا یک بار پھر وہ سوشل میڈیا میں زیر بحث ہوگئی میرا کی یہ ٹویٹ کسی اور کے بارے میں نہیں بلکہ بولی وڈ کے کنگ اور دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے اداکار شاہ رخ خان کے حوالے سے ہے۔شاہ رخ خان کے ساتھ ہر اداکارہ کام کرنے کی خواہشمند ہے، تاہم میرا کا دعوی ہے کہ وہ جب چاہیں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرسکتی ہیں اور اس کا فیصلہ بھی وہ خود ہی کریں گی۔اپنی ٹویٹ میں ماضی کا ایک قصہ بتاتے ہوئے میرا نے لکھا کہ ایک مرتبہ لاس اینجلس میں ایل اے ٹائمز کے رپورٹر نے مجھ سے سوال کیا کہ اگر آپ ایک سپر سٹار ہیں تو شاہ رخ خان کب آپ کے ساتھ کام کریں گے؟ جس پر میں نے کہا کہ خود ہی فیصلہ کروں گی کہ مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کب کام کرنا ہے۔اس ٹویٹ کے بعد کچھ صارفین نے میرا کا مذاق اڑایا جبکہ کچھ نے ان کی انگریزی کی تعریف بھی کی جبکہ متعدد افراد نے میرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس ٹویٹ کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain