Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول 12.90 روپے مہنگا نئی قیمت 358.77 روپے فی لیٹر
    • اسپورٹس صحافی ثناء اللہ نے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی کی کلاس لے لی
    • امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط
    • کیون پیٹرسن انگلینڈ کے وائٹ بال مینٹور مقرر
    • پی سی بی کا کھلاڑیوں کے نظم و ضبط کا جائزہ لینے کا فیصلہ
    • حماد اظہر کا20روزہ جسمانی ریمانڈ جاری
    • حمزہ راجہ کی مسٹر یونیورس 2026 میں جیت
    • سابق بارسلونا فارورڈ کرسچن ٹیلو کی ریٹائرمنٹ
    • وزیرِ مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سینیٹر سیف اللہ ابڑولڑ پڑے سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
    • ٹرمپ کا نیا نقشہ، نیو میکسیکو ’نیو امریکامیںتبدیل
    • 2027 ساوتھ ایشین گیمز، بھارت پاکستان آنےپر راضی
    • سرفراز بگٹی کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، سوئیز پیش
    • پاکستان ٹیم میں مہارتوں کا فقدان عماد وسیم کی کھلاڑیوں پر تنقید
    • انڈونیشیا میں آتش فشاں سرگرم، جکارتہ جانے والی ایمریٹس اور قطر ایئرویز کی پروازیں منسوخ
    • میامی ایئرپورٹ پر ایمیزون کا کارگو طیارہ رن وے سے اتر گیا، 5 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟
    • وادی کاغان:برف باری بابوسر ٹاپ نے سفید چادر اوڑھ لی
    • نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ
    • کوک اسٹوڈیو کا ’پسوری‘ یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
    • مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مجلس وقت پر ختم ہوئی ، پولیس اہلکاروں کو خواتین والی سائیڈ پر بیٹھی اداکاراﺅں کو جھانکنے سے منع کیا ، معروف ڈریس ڈیزائنر بی جی کی ” خبریں “ سے گفتگو

    By Daily Khabrainستمبر 29, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ کے علاقہ میں مشہور ڈریس ڈیزائنر "بی جی ” کی لائسنس یافتہ مجلس کے خلاف پولیس نے مبینہ طور پر خود ساختہ ایف آئی آر درج کر دی ، مجلس وقت پر ختم ہوئی ، پولیس اہلکاروں کو خواتین والی سائیڈ پر بیٹھی شوبز اداکاراﺅں کو نک جھانک سے منع کر نے کی پاداش میں اختیارات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایف آئی آر درج کی گئی ،”بی جی "اور دیگر شوبز اداکاراﺅں کا الزام ،”بی جی "نے نہ صرف علم کو گھر سے باہر نکالا بلکہ روڈ بلاک بھی کیا جس سے علاقہ میں نقص امن خدشہ تھا جس وجہ سے کاروائی عمل میں لائی گئی ، پولیس کا موقف ۔ بتایا گیا ہے کہ غالب مارکیٹ کے علاقہ P/23گلبرگ 2 میں "بی جی ” کی رہائش گاہ پر گذشتہ 25سالوں سے مجلس کا اہتمام ہورہا ہے۔ رواں ماہ 25ستمبر ایس ایچ او تھانہ غالب مارکیٹ کی جانب سے مشہور ڈریس ڈیزائنر "بی جی ” کی جانب سے گذشتہ 25سالوں سے منعقد کی جانے والے مجلس جو کہ غالب مارکیٹ کے علاقہ P/23گلبرگ 2 میں کیپٹن ذوالفقار سیریل نمبر تھری مجلس کے نام سے لائسنس یافتہ ہے کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر دیا جس پر "بی جی ” سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شدید احتجاج کر تے ہوئے اسے پولیس کی بدمعاشی قرار دیا ہے ۔واقعے کے متعلق "بی جی "کا کہنا تھا کہ ہماری اس 25سالہ پرانی مجلس میں کبھی مقررہ وقت اور حدود سمیت دیگر تمام ایسے عوامل کو ہمیشہ مد نظر رکھا گیا ہے۔ وقوعے کے روز بھی ہماری مجلس اپنے مقررہ وقت شام 6بجے شروع ہو کر رات 9بجے اختتام کو پہنچ گئی تھی لیکن اس میں پولیس کی جانب سے باقاعدہ بدمعاشی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس میں مرد و خواتین کیلئے الگ الگ انتظامات کیئے گئے تھے اور مجلس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جس پر پولیس اہلکار نادیدوں کی طرح حرکتیں کررہے تھے اور بار بار خواتین والی سائیڈ پر تانک جھانک کر رہے تھے جس سے بے پردگی ہورہی تھی جس سے پولیس اہلکاروں کو جب منع کیا گیا تو وہ بدمعاشی پر اتر آئے اور پولیس کو ایسی بےہودہ بات سے منع کیا تو سب انسپکٹر ریاست علی ڈوگر، اے ایس آئی ثناءاللہ ، اے ایس آئی نشان اور کانسٹیبلز جن میں ارسلان ، فیصل کریم، شفاقت علی ،فیاض احمد ، صیام علی ، علی نقی ،شہزاد مبارک اور لیڈی کانسٹیبل سدرہ اشرف سمیت سرکاری گاڑی نمبر ی LEG-622جس کا ڈرائیور محمد اشرف وغیرہ مشتعل ہوگئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے اور ہمارے خلاف خود ساختہ اور مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی دفعہ 153 , 290 , 291 اور MPO-16کے تحت ہمارے خلاف ایف آئی آر نمبر 906/18 درج کر دی ہے جو کہ سراسر اختیارات کا غلط فائدہ اٹھانے اور مبینہ طور پر فرقہ وارانہ جانبدار اقدام ہے ۔ "بی جی ” کا مزیدکہنا تھا کہ میرے سمیت مجلس میں موجود تمام مرد و خواتین کی اس پولیس گردی کے حوالے سے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کر نے اور درج ہونے والی ایف آئی آر کو خارج کر نے کی اپیل ہے ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ25ستمبر کو "بی جی ” کے گھر پر ہونے والی مجلس اپنے مقررہ ٹائم 9بجے کی بجائے 10بجے تک جاری رہی اور علم کو بھی گھر کے اندر سے باہر گلی میں لایا گیا جس پر علم کو پولیس نے ممکنہ مذہبی کشیدگی کے پیش نظر فوری طور پر واپس گھر کے اندر بھجوایا گیا تو "بی جی ” سمیت مجلس کے دیگر شرکاءمشتعل ہوگئے اور روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا جس سے حالات مزید کشیدہ ہونے کے احتمال پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      ڈزنی اسٹار کارلا جیفری 33 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

      تازہ ترین

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      نیپال میں سیلاب کا قہر، اسکول تباہ پرنسپل کی بہادری سے 900 بچے محفوظ

      مدینہ سے کراچی کیلئے فلائی ڈیل کی ہفتہ وار پروازیں شروع

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.