Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی
    • ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم 89برس کی عمر میں انتقال کرگئے
    • یورپ میں ہیٹ ویوز کا تباہ کن اثر کم از کم 35 ہزار اضافی ہلاکتیں
    • 902 فرسٹ کلاس وکٹیں، محمد عباس لارڈز میں 4 وکٹیں لے کر ایلیٹ کلب میں شامل
    • نیپال، چین سیلاب: 469 افراد جاں بحق 1400 لاپتا، ریسکیو آپریشن جاری
    • سعودی کمپنی کا پاکستانی ایئرپورٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار
    • سانحہ پمز ، وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے اسپتالوں کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم
    • نیپال اور چین میں تباہ کن سیلاب، 1500 کے قریب افراد لاپتا
    • پمز سانحہ، سعودی عرب، ایران اور ترکیہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
    • پمز آتشزدگی: مصطفیٰ کمال کا احتساب کا اعلان، غفلت پر کوئی رعایت نہیں
    • مون سون کا نیا اسپیل، اسلام آباد، سوات، شانگلہ، بونیر اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان
    • انگلش کپتان جو روٹ نے کھلاڑیوں کو سخت پیغام دے دیا، فاسٹ بولر جوش ٹنگ کا انکشاف
    • لیون کے خلاف فتح کے بعد میٹیو گینڈوزی کا جشن، شائقین مشتعل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیف جسٹس نجی ٹی وی اینکر پر برہم ،انتطامیہ کو بھی کھری کھری سُنا دیں

    By Daily Khabrainاکتوبر 23, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ان کا ایجنڈا پاکستان ہے جبکہ وہ اپنی ذات پر تو بات برداشت کر سکتے ہیں لیکن پاکستان کے خلاف نہیں۔سپریم کورٹ میں جنگ گروپ کے سیلز ٹیکس کے معامل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ جو اشتہارات یہاں تیار ہوتے ہیں ان پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے، جنگ گروپ کہتا ہے کہ وہ اشتہارات دبئی میں تیار کرتا ہے اس لیے اس پر سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔چیف جسٹس نے کہا کہ جب اشتہار یہاں چلتا ہے تو ٹیکس دینا پڑے گا۔جنگ گروپ کے وکیل خالد جاوید نے کہا کہ یہ معاملہ 2002 سے 2008 تک کا ہے، ہم نے 20 کروڑ ٹیکس دے دیا ہے لیکن انوائسز نہیں لگانی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کی وجہ سے جرمانہ اد کرنے کا معاملہ تھا اور ہم ایمنسٹی کے تحت جرمانہ ختم کروانے کا کہہ رہے ہیں۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اگر ایمنسٹی نہ ہو تو آپ پر جرمانہ بنتا ہے، وکیل نے جواب دیا کہ جی بنتا ہے جبکہ سندھ حکومت کو ٹیکس دیا جانا تھا۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ ٹیکس ادائیگی کے بعد ایمنسٹی کا اطلاق ہو سکتا ہے یا نہیں۔جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ جرمانہ صوبائی حکومت نے عائد کیا وفاقی حکومت کیسے ختم کر سکتی ہے۔جنگ گروپ کے وکیل نے کہا کہ ہم نے صوبائی ایمنسٹی کے لیے بھی اپلائی کیا ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ پہلی ایمنسٹی اسکیم کا سہارا نہیں لے سکتے، جبکہ دوسری ایمنسٹی اپریل 2016 میں آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مطمئن کریں کہ سرچارج، ایمنسٹی کے تحت قابل ادائیگی نہیں تھا، آپ نے سرچارج جرمانے کے خلاف درخواست دائر کی، اسی دوران ایمنسٹی اسکیم آگئی جس کے تحت آپ ریلیف مانگ رہے ہیں۔وکیل خالد جاوید نے کہا کہ ہم نے کوئی ڈیفالٹ نہیں کیا، ہم نے سارا ٹیکس ادا کردیا تھا صرف رسیدیں نہیں لگائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیفالٹ تو کیا ہے، ڈیم میں ایک ٹکا جمع نہیں کرایا۔اس موقع پر نمائندہ جیو نے کہا کہ سر ہم نے ملک میں پانی سے متعلق حالیہ کانفرنس کی بھرپور کوریج کی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ نہ کرتے کوریج، کیا آپ کو پانی کی ضرورت نہیں پڑنی، شاہ زیب خانزادہ سے دو چار پروگرام اور میری مخالفت میں کروا لو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، میرا ایجنڈا پاکستان ہے، جس دن یہ سمجھا پاکستان کے مفاد کے خلاف کوئی بات ہوئی ہے ان کو نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ ذات پر بات برداشت کر سکتا ہوں لیکن پاکستان پر نہیں، جبکہ دباو¿ کے لیے دو چار مزید اینکروں سے بھی پروگرام کرا لو مجھے کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔نمائندہ جیو نے کہا کہ سر ہمیں کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ ‘جیو’ سب سے بڑا چینل ہے، اپنی انتظامیہ سے پوچھیے کہ کیا بڑی تنخواہوں والے اینکرز کو تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کو یہ بھی سوچنا چاہیے کہ جب پانی نہیں ہوگا تو وہ بھی متاثر ہوں گے۔عدالت نے وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) اور سندھ ریونیو بورڈ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے

      پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ

      غیر ملکی سیاحوں نے پاکستان کا رخ کرلیا، تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.