لاہور (شوبزڈےسک ) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے سال کی آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملک اور شوبز انڈسٹری کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اداکار ہمایوں سعید ،احسن خان ،ببرک شاہ ،فواد خان ، حمزہ علی عباسی ،معمر رانا ،ریمبو ،سعود ،فیصل قریشی ،عمران بخاری ،ریما ،میرا ،خوشبو ،مدیحہ شاہ ،ثناء ، رابی پیرزادہ ،حمیرا ارشد،شبنم مجید ، راگنی ،فرزانہ تھیم ،ہما علی ،مہک نور ،زارا اکبر ، نیلم منیر ، حمائمہ ملک ، ماورا حسین ، مائرہ خان ، عروہ حسین ، مہوش حیات ، حمیرا ارشد ، شان ، جاوید شیخ ، فیصل قریشی ، فہد مصطفی ، عمران عباس ، ابرار الحق ، شہزاد رائے ، افتخار ٹھاکر ، ناصر چینوٹی ، سہیل احمد ، نسیم وکی ، عمر شریف ، امان اللہ اور سخاوت ناز سمیت دیگر نے کہا کہ سال 2018ء اپنی خوبصورت یادوں کےساتھ اختتام پذیر ہوا ‘ہم نے جو کامیابیاں اور ناکامیاں دیکھی ہیں اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے ملک اور شوبز انڈسٹری کیلئے ملکربھرپور انداز میں کام کرنا ہو گا‘نئے سال میں ہمیں ان غلطیوں سے دور رہنا چاہیے جو ہم نے 2018ء میں کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018ء شوبز انڈسٹری کےلئے کامیاب سال تھا جس میں فلم انڈسٹری کو دوبارہ مقبولیت ملی اور ہماری تین چار فلموں نے کروڑوں روپے کا بزنس حاصل کر کے فلم انڈسٹری کے اچھے مستقبل کی نوید دی ہے ۔
ور ہمیں یقین ہے کہ ہم سب ملکر اپنے ملک اور فلم انڈسٹری کی بہتری کےلئے وہ کام کر سکتے ہیں جو پہلے نہیں ہوا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے شوبز ساتھیوں کا دنیا سے جانے کا دکھ بھی ہے ‘جنہوںنے سالوں سال اپنے فن کے ذریعے ملک کی خدمت کی اور ان فنکاروں کےلئے دعا گو ہیں ‘جنہوں نے 2018ء میں شادی کر کے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا ہے۔ان فنکاروں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ 2019ئ میں حکومتی سرپرستی سے شوبز انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ہماری دعا ہے کہ 2019ء ہم سب کےلئے خوشیوں کےساتھ امن اور محبت کا پیغام لیکر آئے اور پاکستان ہر شعبے میں ترقی کی منزلیں طے کرے۔
فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کا نئے سال کی آمد پر خوشی کا اظہار
