تازہ تر ین

پہلے بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد ہی جڑواں بچوں کا جنم

لاہور (ویب ڈیسک ) بنگلہ دیشی خاتون نے قبل از وقت بچے کی پیدائش کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو حیران کردیا۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق 20 سالہ عارفہ سلطان نے گزشتہ ماہ بچوں کو جنم دیا تھا۔گائنی کولوجسٹ شیلا پوڈر نے بتایا کہ ’انہیں معلوم نہیں ہوا کہ قبل از وقت بچے کی پیدائش کے وقت بھی خاتون دو بچے سے حاملہ تھی‘۔انہوں نے بتایا کہ عافہ سلطان کو 26 دن بعد ہی دوبارہ ہسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے صحت مند جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ماہر امراض نسواں کا کہنا تھا کہ حاملہ خاتون نے ایک لڑکا اور ایک لڑکی کو جنم دیا تاہم تینوں بچے اب صحت مند ہیں۔سرکاری ہسپتال کے چیف ڈاکٹر دلیپ روئے نے کہا کہ ’میں نے اپنی 30 سالہ طبی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں دیکھا کہ خاتون نے بچے کو جنم دیا اور محض 26 دن بعد ہی ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہو‘۔دوسری جانب سلطانہ کا کہنا تھا کہ ’وہ تین بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں لیکن بچوں کی پرورش سے متعلق خدشات سے پریشان ہوں‘۔انہوں نے کہا کہ’وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے شوہر ماہانہ صرف 70 ڈالر کماپاتے ہیں‘۔سلطانہ نے واضح کیا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ معمولی رقم سے اتنی بڑی ذمہ داری کیسے انجام دے سکوں گی‘۔واضح رہے کہ ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ ایک حمل سے دوسرے حمل میں 12 سے 18 ماہ کا وقفہ بچے اور ماں دونوں کے لیے محفوظ ثابت ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ نتائج ان جوڑوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں جو کہ بہت کم وقت میں زیادہ بچوں کی پیدائش کے خواہشمند ہوتے ہیں تاکہ اپنا خاندان مکمل کرسکیں۔لی بریکک نے کہا کہ ’میں بہت پریشان ہوں، میں اپنے بل نہیں ادا کر پارہا، یہ انتہائی ڈرامائی صورتحال ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ان اموات کے 17 ممکنہ ذمہ داران کی شناخت کی ہے جن میں ونڈ ٹربائنز، انٹینا اور ٹرانسفارمرز بھی شامل ہیں۔تاہم ابھی تک یہ محض شکوک و شبہات کی بنیاد پر ہے کیونکہ اس بات کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں کہ توانائی کے لیے لگائی گئی تنصیبات میں موجود بجلی کا کرنٹ مویشیوں کی ہلاکت کی وجہ بن رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain