نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے حزب اختلاف کی جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارمیلا نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ بعدا زاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارمیلا ماٹونڈکر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لئے کانگریس میں شمولیت اختیار نہیں کی، وہ کانگریس کے نظریات پر یقین رکھتی ہیں اسی وجہ سے یہاں ہیں۔ارمیلا نے راہول گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور آج کے دور میں ایسے ہی لیڈر کی ضرورت ہے۔