Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی
    • جنوبی کوریا کا انچیون ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار
    • ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی
    • ایرانی وزیر خارجہ: امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا
    • لبنانی وزیراعظم کا اسرائیلی انخلا کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے پر زور، حزب اللہ نے معاہدہ مسترد کردیا
    • ٹرمپ : آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دیں گے
    • مشرقی انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ
    • سویڈن کی سفیر نے پاکستان کا 79واں یومِ آزادی منایا
    • جاپان میں ریکارڈ بارشوں سے ہزاروں مسافر ناریٹا ایئرپورٹ پر پھنس گئے، 8 افراد ہلاک
    • پاکستان ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کے اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کی کوششوں میں شامل
    • کورین طلبہ نے پاکستان کے یومِ آزادی کی خوشی میں ’دل دل پاکستان‘ گا کر جشن منایا۔
    • پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے ریکارڈ 1.57 ٹریلین روپے پٹرولیم لیوی حا سل کی
    • بھارت امن کا دشمن ہے :وزیراعظم شہباز شریف
    • سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے سبز رنگ میں جگمگا اٹھیں۔
    • فلسطین کے حامی فٹبال شائقین کا اسرائیلی کھلاڑی مانور سولومون سے معاہدے پر ویسٹ ہیم پر تنقید
    • معروف پاکستانی بائیکر کومل جان دریائے سواں میں ڈوب کر جاں بحق
    • پاکستان 79واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے اور فخر کے ساتھ منا رہا ہے
    • یورپ ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں آگیا
    • میں نے ایان کو سمجھایا تھا کہ یہ تمہیں استعمال کرکے پھینک دیں گے: جيا علی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت نے اب گولی چلائی تو …. آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    By Daily Khabrainدسمبر 3, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    general qamar javaid javed bajwa
    dailykhabrain.com.pk
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وطن کے دفاع کیلئے سرحدوں کی حفاظت کرنے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال کو سراہا۔ اس سے پہلے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹین کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا جارحانہ انداز دنیا کی کشمیر میں جاری ظلم و ستم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارت نے اب سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ سپہ سالار نے جوانوں کو حکم دیا کہ اب دشمن ایک بھی گولی چلائے تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10کور ہیڈ کوارٹر راولپنڈی اور لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور اپنا دن 10کور کے جوانوں کے ساتھ گزارا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کو 10کور راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر معائدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے دستوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کا بھی حکم دیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو ہر دم تیار رہنے کی ہدایت کی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اشتعال انگیزی مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں دیر پا امن قائم نہیں ہوسکتا۔آرمی چیف نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کیے۔10کور راولپنڈی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے 10کور آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا اور بعد ازاں لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کے دورے کو دوران وہ آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ربیع الاول کی آمد پر روضہ امام حسینؓ سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا

      ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا شیخ زاید ہسپتال کا دورہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شیخ زاید ہسپتال کا دورہ کر کےانتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج اپنے غازیوں کی عیادت کی

      ربیع الاول کا آغاز، عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست کو منائی جائے گی

      تازہ ترین

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.